Breaking News

Thursday, March 15, 2018

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ... سمسٹر بہار 2018کے میٹرک تا پی ایچ ڈی کے داخلے جاری


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی خان نیوز، ویب ڈیسک).علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت سمسٹر بہار 2018کے میٹرک تا پی ایچ ڈی کے داخلے جاری ہیں اور آخری تاریخ میں 30مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے . زیر تعلیم طلبہ کوبذریعہ ڈاک ارسال کیے گئے داخلہ فارم نہ ملیں تو وہ یونیورسٹی کی ویب سا ئیٹ سے ڈاون لوڈ کر کے داخلہ فیس جمع کرا سکتے ہیں . ریجنل ڈائریکٹر قیصر عباس کاظمی نے کہا ہے کہ اوپن یونیورسٹی کے طلباؤطالبات کی سمسٹر خزاں 2017کی مشقیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے اب پہلی مشق دوسری مشق کی تاریخ پر جمع کرائی جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ ایم اے ایجوکیشن او رایم ایڈ کی ورکشاپس 5مارچ سے شروع ہیں جس کیلئے تمام طلباؤطالبات کو اطلاع نامے ان کے ایڈریسز پر ارسال کیے جا چکے ہیں . مزید معلومات کیلئے ریجنل کیمپس کے فون نمبر 064-9260386-7پر رابطہ کیا جاسکتاہے . 

Post Top Ad

Your Ad Spot