Breaking News

Thursday, April 05, 2018

ٹائیگر شروف کی فلم پہلی بار 100 کروڑ کلب میں شامل


ایکشن فائیٹنگ فلم ’باغی 2‘ کی کامیابی کی باتیں تو اس کے ریلیز کے پہلے ہی دن کی جا رہی تھیں۔
’باغی 2‘ کے ریلیز ہوتے ہی اس سیریز کی تیسری فلم بنانے کی باتیں کی گئیں۔
اور اب ریلیز کے محض 6 دنوں میں ہی ’باغی 2‘ نے 100 کروڑ روپے کماکر نہ صرف اپنی بجٹ سے دگنی کمائی کی بلکہ کئی ریکارڈ بھی سمیٹ لیے۔
’باغی 2‘ ٹائیگر شروف کی اب تک کی وہ پہلی فلم بن گئی ہے، جس نے نہ صرف 100 کروڑ روپے کمائے، بلکہ انتہائی کم وقت میں یہ سنگ میل بھی عبور کرلیا۔
ایک ہفتے کے اندر ہی 100 کروڑ کمانے کے بعد ’باغی 2‘ رواں برس ریلیز ہونے والی فلموں میں کمائی کرنے والی تیسری بڑی فلم بھی بن گئی ہے۔
بولی وڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ ’باغی 2‘ نے محض 6 دن میں 104 کروڑ 90 لاکھ روپے کماکر رواں سال کمائی کرنے والی تیسری بڑی فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
’باغی 2‘ سے قبل یہ اعزاز بولی وڈ کی متنازع ترین فلم ’پدماوت‘ اور رومانٹک کامیڈی فلم ’سونو کے ٹیٹو کی سوئیٹی‘ کو حاصل ہوا۔
’پدماوت‘ نے ابتدائی 6 دن میں 104 کروڑ روپے سے زائد کمائی کی تھی، جب کہ اسی طرح ’سونو کے ٹیٹو کی سوئیٹی‘ بھی اتفاقی طور پر زیادہ کمائی کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔
’باغی 2‘ سے قبل ٹائیگر شروف کی اسی سیریز کی پہلی فلم ’باغی‘ نے 2016 میں صرف 75 کروڑ روپے کمائے تھے، اس سے قبل 2014 میں ٹائیگر شروف کی فلم ’ہیرو پنتی‘ نے بھی صرف 53 کروڑ روپے ہی کمائے تھے۔
یوں ٹائیگر شروف نے ’باغی 2‘ کے ذریعے باکس آفس میں 100 کلب میں انٹری بھی دے دی۔
خیال رہے کہ ’باغی 2‘ کو گزشتہ ماہ 31 مارچ کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا، فلم نے پہلے ہی دن 25 کروڑ روپے کماکر کئی فلموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی تھی۔
ڈائریکٹر احمد خان کی اس فلم میں ٹائیگر شروف کے ساتھ دیشا پٹنانی ایکشن میں دکھائی دیں۔

Post Top Ad

Your Ad Spot