ڈیرہ غازیخان (بیوروچیف)ضلع ڈیرہ غازیخان میں اتائیت کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ابتک 14غیر قانونی میڈیکل پریکٹس کے مراکز سربمہرکر کے چھ افراد گرفتار کیے گئے ہیں ملزموں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں سات مقدمات درج کرائے گئے ضلع میں اتائیت کے خاتمے تک مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس بات کافیصلہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اتائیت کی وجہ سے انسان مہلک امراض اور موت کے منہ میں جا رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلع میں موت کاکاروبار کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے کریک ڈاون کے دوران ویڈیو اور تصویری سمیت دیگر ریکارڈ مرتب کیاجائے اجلا س میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے ادارہ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی
Friday, April 20, 2018
اتائیت کے خلاف کریک ڈاون،14غیر قانونی مراکز سربمہرچھ افراد گرفتار
Tags
DC dgk#
health-desk#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
health-desk
Labels:
DC dgk,
health-desk
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
