صدر ممنون حسین نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کے دائرہ کار کو فاٹا تک توسیع دینے کے بل کی توثیق کر دی صدارتی منظوری کے نتیجہ میں قبائلی علاقوں کے عوام کو بالآخر اعلٰی عدلتوں سے پولیٹیکل انتظامیہ کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حق مل گیا۔قبائل نے صدر اور پارلیمینٹ سے اظہار تشکر کیا ہے. صدر مملکت نے منگل کو پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں سے سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کے دائرہ کار کو قبائلی علاقوں تک توسیع دینے کے بل پر دستخط کیے ہیں ,یہ بلوزیر اعظم نے اپنی سفارش کے ساتھ صدر پاکستان کو بھجوایا تھا جس میں آگاہ کیا کہ دونوں ایوان متذکرہ بل کی باضابطہ طور پر منظوری دے چکے ہیں, صدارتی توثیق درکار ہے, صدر مملکت نے بل پر دستخط کر دیے ہیں .صدارتی منظوری پر قبائلی علاقوں میں جشن کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے, قبائل نے اراکین پارلیمینٹ سے اظہار تشکر کیا ہے, کئی علاقوں سے متذکرہ بل کی باضابطہ طور پر صدر کی جانب سے منظوری دینے پر ڈھول کی تھاپ پر قبائلی عوام نے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی رقص کیا۔
Tuesday, April 17, 2018
سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کے دائرہ کار کو فاٹا تک توسیع دینے کے بل کی توث
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
