مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے ہر آئینی اور قانونی راستہ اپنائیں گے، تمام تر جبر کے باوجود مسلم لیگ الیکشن میں اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی۔مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی صدارت میں ماڈل ٹاون لاہور میں لاہور ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی لاہور آمد پر استقبال سے متعلق صورتحال کا لیا گیا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر فیصل آباد سے رانا ثنااللہ، ملتان سے وحید آرائیں اور بہاولپور سے بلیغ الرحمان بھی ویڈیو لنک پر موجود رہے۔شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے بڑا دلیرانہ فیصلہ کیا ہے پورے پنجاب سے کارکن لاہور پہنچیں گے ، شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے شیروں کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔ صدر مسلم لیگ (ن) نے ہدایت کی کہ کارکن استقبال میں بھرپور شرکت کریں، مگر گرفتاریوں سے بچیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پانچ سال دھرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، 25 جولائی کا سورج مسلم لیگ (ن)کی فتح کی نوید لائے گا.
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
