ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ،پاکستان اپڈیٹس)نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ
پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا پنجاب میں وزارت اعلیٰ کا انتخاب اتوار کو ہوگا جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے تونسہ سے کامیاب ہونے والے عثمان بزدار کو امیدوار نامزد کردیا جب کہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حمزہ شہباز قائد ایوان کے امیدوار نامزد ہیں خیال رہے عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی قبائلی سیاست میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور وہ پی پی 286 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں جب کہ اس سے قبل ان کے والد فتح محمد بزدار بھی رکن اسمبلی رہے ہیں، وہ بزدار قبائل کے چیف سردار بھی ہیں سردارعثمان بزدارایل ایل بی اورایم اے سیاسیات ہیں اور وہ شعبہ تعلیم سے وابستہ رہے ہیں، عثمان بزدار 2018 کے عام انتخابات میں پنجاب کے حلقہ 286 سے ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر26 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ وہ 2001 میں تونسہ کے تحصیل ناظم بھی رہے ہیں دوسری جانب نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی نامزدگی کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کردیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سردار عثمان بزدار کا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے وہ غریبوں کے مسائل جانتے ہیں اور وہ واحد ایم پی اے ہیں جن کے گھر بجلی، گیس نہیں سردار عثمان بزدار بزدار قبائل کے تمندار سردار فتح محمد خان بزدار کے صاحبزادے ہیں سردار عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد خان بزدار تین بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے مشرف دور میں ق لیگ کا حصہ رہے ہیں سردار عثمان بزدار 2002سے2011تک تحصیل ناظم ٹرائیبل ایریارہے ہیں سردار عثمان بزدار 2013میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پی پی 241پر الیکشن لڑے تھے عثمان بزدار کو 2013میں پیپلزپارٹی کے امیدوار خواجہ نظام المحمود نے شکست دی عثمان بزدار 2018میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے پہلے عثمان بزدار جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کا حصہ تھے عثمان بزدار 2018میں تحریک انصاف کی ٹکٹ پرپی پی286میں ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں
