Breaking News

Wednesday, January 09, 2019

وزیر اعلی کے دورہ کے ثمرات نظروں سے اوجھل علاقوں کے عوام کی دہلیز تک پہنچنا شروع




تحریر. محمد جنید انفارمیشن آفیسر

پانچ ایئر کنڈیشنڈسپیڈو بسوں نے شہریوں کو آرام دہ سفر کی سہولیات دینا شروع کر دیں .


قیام پاکستان کے بعد بارتھی کے پہاڑوں میں مقیم لوگوں کو بجلی کی سہولیات دے دے گئیں.
ڈیرہ غازیخان اور تونسہ میں سٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی شرح کم کرنے کیلئے جدید آلات اور تربیت سے لیس ڈولفن فورس نے ذمہ داریاں سنبھا ل لیں.
ٹرائیبل ایریا میں رودکوہیوں کے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاؤ اور پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے 16بستیوں میں حفاظتی بندوں کی تعمیر و بحالی کیلئے بلڈوزر کے 1570گھنٹے منظور کر لیے گئے .
ٹرائیبل ایریا کے مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے . 
غازی میڈیکل کالج ، غازی یونیورسٹی اور معروف نجی یونیورسٹیوں میں ٹرائیبل ایریا اور متوسط طبقہ کے طالب علموں کیلئے کوٹہ مختص .
محکمہ اطلاعات و ثقافت نے ٹرائیبل ایریا میں سرائیکی و بلوچی کلچر کے فروغ کیلئے اقدامات شروع کر دیئے .
پہاڑوں میں فرائض انجام دینے والے سرکاری ملازمین کیلئے ہل الاونس منظور کر لیاگیا . 
پہاڑوں کا سینہ چیرتی ہو ئی فور بائی فور ایمبولینسز نے بارتھی اور فاضلہ کچھ میں طبی سروسز شروع کر دیں.
بلوچ قبائل کی شناخت کیلئے کوہ سلیمان ریونیو تحصیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا 

ٹرائیبل ایریا میں سڑکوں کا جال بچھا کر آبادیوں کو قریب کیا جارہاہے 
ایک لاکھ 98ہزار خاندانوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے انصاف صحت کارڈ کے اجراء کیلئے کام شروع کر د یاگیا . 
سپیشل اکنامک زون اور 200بستر کے حامل انڈس ہسپتال کے قیام کیلئے حکمت عملی مرتب کی جانے لگی
وزیر اعلی کے دورہ ڈیرہ غازیخان کے موقع پر اعلانات کردہ 100میں سے 60سکیمیں منظور اور سمریاں تیار کر کے متعلقہ محکموں کے حوالے کر دی گئیں.
تونسہ شریف میں 200آدمیوں کیلئے پناہ گاہ تعمیر کی جائے گی.
انصاف صحت کارڈ سے ضلع کے 198000افراد مستفید ہوں گے .

سردار عثمان احمد خان بزدار نے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کی وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورہ آبائی ضلع ڈیرہ غازیخان تحصیل تونسہ اور یونین کونسل بارتھی کے موقع پر وسائل سے محروم اور نظروں سے اوجھل اپنے علاقہ کے عوام سے جو وعدے کیے اللہ تعالی نے انہیں طاقت دی ہے کہ وہ ان وعدوں کو وفا کر رہے ہیں . تمام وعدوں کی تکمیل کیلئے وقت ضرور لگے گا تاہم امید کی کرن روشن ہو چکی ہے . 
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن طاہر خورشید ، ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کے اعلانات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سرکاری افسران کی ٹیموں کو فیلڈ میں متحرک کیا . سروے اور تخمینہ کے بعد سمریاں تیار کر کے صوبائی حکومت کو منظوری کیلئے پیش کر دی

گئیں. اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ وسیم اختر جتوئی نے ہر ایک افسر سے قریبی رابطہ رکھ کے سکیموں کی معلومات ، تخمینہ اور دیگر ریکارڈ کم وقت میں تیار کر کے اعلانات کو عملی جامہ پہنایا . وزیر اعلی کے اعلانات کردہ 98انیشیٹیوز میں سے 20منظور کر لیے گئے اور58کی سمریاں تیار کر کے صوبائی سیکرٹریز کی ٹیبل پر پہنچا دی گئیں. 
قیام پاکستان کے بعد ٹرائیبل ایریا کے علاقہ بارتھی میں پہاڑوں کے مکینوں کو 45کلو میٹر بجلی کی ٹرانسمشن لائن بچھا کر بجلی سہولت فراہم کی گئی . بلوچ قبائل کو قومی شناخت دینے کیلئے کوہ سلیمان ریونیو تحصیل کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا . فورٹ منرو اور دیگر ٹرائیبل ایریا کے پہاڑوں میں فرائض انجام دینے والے افسران و ملازمین کو پہاڑی الاونس دینے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا. بارتھی اور فاضلہ کچھ کے دشوار گزار پہاڑی اور رودکوہیوں کے راستوں پر بآسانی چلنے والی جدید فور بائی فور ایمبولینسز فراہم کر دی گئیں. ٹرائیبل ایریا میں دو میٹرنٹی ایمبولینسز نے بھی طبی سہولیات کی فراہمی کاآغاز کر دیا ضلع میں ایمبولینسز کی تعداد 15کردی گئی ہے. . وقت کے ساتھ ان علاقوں میں مزید ایمبولینسز فراہم کی جائیں گی . ڈیرہ اور تونسہ شہر میں ایئر کنڈیشنڈ سپیڈو بس سروس نے کام شروع کر دیا. ڈیرہ میں پانچ اور تونسہ میں تین سپیڈو بسیں شہریوں کو کم کرایہ پر آرام دہ سفرکی سہولیات فراہم کر رہی ہیں . وقت کے ساتھ سپیڈو بسوں کی تعداد اور روٹ میں وسعت دی جائے گی . ڈیرہ اور تونسہ شہر میں سٹریٹ کرائم کی شرح کم کرنے او رامن وامان کی بحالی کیلئے لاہور طرز پر جدید اسلحہ و آلات سے لیس تربیت یافتہ ڈولفن فورس نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں . دیہی مرکز صحت شادن لنڈ ، وہوا ، بارتھی کو اپ گریڈ کیا جارہاہے . ٹرائیبل ایریا کے علاقہ زندہ پیر او رمبارکی میں ڈسپنسریاں قائم کی جائیں گی .

تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کو سو بستر سے 190بستر تک توسیع دی جا رہی ہے جس میں گائنی ، ای این ٹی ، میڈیسن او ردیگر شعبے قائم کیے جائیں گے . ٹی ایچ کیو تونسہ میں سی ٹی سکین مشین کیلئے 25کروڑ روپے فراہم کر دیئے گئے . ہسپتال میں چھ ڈائیلسز یونٹ کا وارڈ قائم کیا جائے گااو راس کا بجٹ بڑھا دیاگیاہے .آر ایچ سی وہوا کو 60بستر کا ماڈل ہسپتال بنایا جائے گا.تونسہ شریف میں دو سو بستر کے حامل انڈس ہسپتال کے قیام کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ہسپتالو ں میں بیڈز کی تعداد بڑھانے کے ساتھ نئی عمارت کے ڈیزائن کی تیاری کیلئے آرکیٹیکٹ کو بھجوا دیئے گئے ہیں اور ایس ای بلڈنگز و سی ای او ہیلتھ کو چیف آرکیٹیکٹ سے روزانہ کی بنیاد پر رابطہ رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں . سول ہسپتال سخی سرور کو آر ایچ سی کا درجہ دیا جائے گاجس میں بیڈز کی تعداد بڑھانے کے ساتھ تمام بنیادی سہولیات فراہم ہوں گی . ٹرائیبل ایریا میں موبائل ویٹرنری ڈسپنسری یونٹ فراہم کیے جارہے ہیں . ٹرائیبل ایریا کے تمام بی ایچ یوز اور آر ایچ سی کو اپ گریڈ کر کے ہفتہ کے ساتوں دن 24گھنٹے فنکشنل رکھا جائے گا جس کیلئے ابتدائی طو رپر تحصیل تونسہ کے چار بی ایچ یوز بیروٹ مندوانی، فاضلہ کچھ ، لاکھا اور کھرڑ بزدار کو 24/7کر دیاگیا ہے . حکومت پنجاب نے ڈیرہ ، مظفرگڑھ دو رویہ سڑک کی تکمیل کیلئے تین ارب روپے فراہم کر دیئے . ضلع میں سڑکو ں کا جال بچھایا جارہاہے جن میں زین تا بارتھی ، سرتھوخ تا ٹھیکر ، کھرڑ بزدار تا ہنگلوں کچھ ، بارتھی تا ہنگلوں کچھ براستہ سوڑا دت ، اسغنی بن تا سوری مرکی براستہ پھگلو ، بارتھی تا فاضلہ کچھ ، آغا مسجد تا بیل بٹر ، سخی سرور تا رونگھن ، تونسہ شریف تا موسی خیل روڈ ، فورٹ منرو سٹیل برج ، نادرن بائی پاس ڈیرہ ، دو رویہ این 55تا پل سنگھڑ، این 55تا بستی بزدار براستہ منگڑوٹھہ ، این 55منگڑوٹھہ چوک تا بستی بزدار براستہ میرے والی

انڈس ہائی وے بھائی موڑ تا بغلانی براستہ سوکڑ ، انڈس ہائی وے پل 22براستہ ہیرو و مکول ، ایسٹرن بائی پاس تونسہ ، انڈس ہائی وے ناڑی جنوبی تا بیٹ میر کھر و نزدیکی آبادی ، تونسہ شریف سٹی روڈز ، این 55تا کھرڑ بزدار براستہ نتکانی چرکن ، انڈس ہائی وے تا ناڑی جنوبی ، دو رویہ سڑک این 55پل سنگھڑ تا واپڈا کالونی کی تعمیر و مرمت کیلئے کام شروع کر دیا گیاہے . ڈیرہ غازیخان اور تونسہ شہر کے پارکس ، داخلی و خارجی مقامات ، چوک اور گرین بیلٹس، مانکہ کینال کی بیوٹیفکیشن کیلئے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے . ڈیرہ غازیخان شہر میں صفائی کا مسئلہ مستقل طو رپر حل کرنے کیلئے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی او رواسا کے قیام کیلئے سمری تیار کر لی گئی اور اس مقصد کیلئے 26کروڑ روپے مختص کر لیے گئے . غازی میڈیکل کالج میں ٹرائیبل ایریا کے طالب علموں کیلئے کوٹہ مختص کر دیاگیا ہے غازی یونیورسٹی او رلاہور کی نجی یونیورسٹیز میں ٹرائیبل ایریا اور متوسط طبقہ کے بچوں کیلئے کوٹہ مختص کرایا جائے گا. پولیس اور رینجرز میں بھرتی کیلئے ٹرائیبل ایریا کا خصوصی کوٹہ رکھنے کیلئے کام کیا جارہاہے . غربت کا خاتمے کے پروگرام ایس پی پی اے پی میں ڈیرہ غازیخان اور ٹرائیبل ایریا کو شامل کیا جارہا ہے . تحصیل تونسہ شریف کمپلیکس ، ڈیرہ غازیخان شہر او رپبلک پارکس میں روڈز کی بحالی ، سٹریٹ لائٹ ، ٹف ٹائلز کی تنصیب اور سیوریج کیلئے پانچ کروڑ ر پے منظور کر لیے گئے . ناکارہ 75واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی اور چلانے کیلئے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں. فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کادائرہ اختیار ٹرائیبل ایریا کے تمام علاقوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے . ڈی جی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بحال کیا جائے گا . ڈیرہ میں پرائم منسٹر اپنا گھر ہاوسنگ پراجیکٹ کے تحت حصہ مختص کیا گیاہے . تونسہ شریف میں سٹریٹ لائٹس کی بحالی ،

داخلی و خارجی مقامات کی خوبصورتی ، ٹف ٹائلز ، سیوریج و سٹریٹ لائٹس کیلئے 64کروڑ روپے فراہم کر دیئے گئے . جناح فیملی پارک او ر غازی پارک کو بحال کیا جائے گا. تونسہ میں نئے پبلک پارکس کے ساتھ ڈیرہ غازیخان اور تونسہ کے کمال پارک ، سٹی پارک کو بحال کرایا جائے گا . ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں مسنگ سپیشلٹیز کے تحت 369بیڈ کے توسیعی منصوبہ کی جلد تکمیل کیلئے مزید 62کروڑ روپے فراہم کر دیئے گئے . نئی عمارت میں کارڈیالوجی ، نیفرالوجی ، نیورالوجی ،
ڈرماٹالوجی ، چیسٹ ، گائنی سمیت دیگر وارڈ قائم کیے جائیں گے . ضلع ڈیرہ غازیخان کے شہریوں کو بھی انصاف صحت کارڈ جاری کیے جائیں گے جس سے 198000خاندان مستفید ہوں گے . غازی یونیورسٹی کے نئے کیمپس کی تعمیر کیلئے اڑھائی ارب روپے مختص کر دیئے گئے . ضلع کے کالجوں کیلئے بارہ بسیں فراہم کی جار ہی ہیں . کالجز میں فرنیچر ، آئی ٹی آلات ، بکس اور دیگر سہولیات کیلئے دو کروڑ روپے فراہم کر دیئے گئے . بوائز ڈگری کالج شادن لنڈ کا قیام عمل میں لایا جارہاہے . بوائز وگرلز کالجز تونسہ میں چار سالہ بی ایس پروگرام کا آغاز کر دیاگیا. ضلع میں مزید تعلیمی ادارے اور کھیل کے گراونڈ قائم کیے جا رہے ہیں چار نئے گرلز پرائمری سکول قائم کیے جائیں گے . دس تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور کھیل کے گراونڈ تعمیر کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں . تونسہ میں طلباؤطالبات کیلئے سنٹر آف ایکسی لینس کے قیام کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں . ہاکی سٹیڈیم ڈیرہ میں آسٹرو ٹرف کیلئے پانچ کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے . مرکزی کرکٹ سٹیڈیم کو اپ گریڈ کیا جائے گا. نوجوانوں کیلئے ڈیرہ میں کرکٹ ٹریننگ اکیڈمی قائم کی جائے گی . آفیسرز کلب ڈیرہ میں کمیونٹی سنٹر قائم کیا جائے گا. شہر خموشاں اتھارٹی کے تحت موضع کوٹلہ سکھانی غربی میں 190کنال پر

ماڈل قبرستان کی جلد تکمیل کیلئے19کروڑ روپے فراہم کر دیئے گئے. میونسپل کارپوریشن ڈیرہ کے بیل آوٹ پیکج کیلئے دس کروڑ روپے او رتونسہ کیلئے پانچ کروڑ روپے منظور کر لیے گئے ہیں . ڈیرہ میں ماڈل کیٹل مارکیٹ کے قیام کیلئے 19کروڑ روپے، چشمہ رائٹ بنک کینال میں نہری پانی چوری اور کمی دور کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے کونسل آف کامن انٹریسٹ کے تحت ضروری اقدامات کیے جائیں گے . ضلع ڈیرہ غازیخان میں پانی کے ذخیرہ کیلئے 13چھوٹے ڈیمز و ذخائر بنائے جائیں گے ضلع ڈیر ہ غازیخان میں پانی کا کٹاؤ روکنے اور آبادی کو سیلاب سے بچانے کیلئے مزید پانچ سپرز و بند تعمیر کیے جائیں گے. ٹرائیبل ایریا کی 16بستیوں میں رودکوہیوں کے سیلابی پانی سے بچاؤ اور ذخیرہ کیلئے پہلے سے موجود حفاظتی بند کی تعمیر و مرمت کی جائے گی جس کیلئے بلڈوزر کے 1570گھنٹے منظور کر لیے گئے ہیں اسیطرح جیپ ایبل ٹریک کیلئے بھی بلڈوزر کے گھنٹے فراہم کیے جائیں گے . او رمحکمہ زراعت انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ نے کام شروع کر دیا ہے . کو ٹ چھٹہ اور وہوا میں لینڈ ریکارڈ سنٹر کے علاوہ ٹرائیبل ایریا میں سب سنٹر ز قائم کیے جائیں گے . ٹرائیبل ایریا بارتھی میں بندوبست کا کام شروع کر دیا گیا ہے .فاضلہ کچھ او ربارتھی میں ریسکیو سٹیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے . ٹرائیبل ایریا میں بی ایم پی کے پانچ نئے تھانوں کی عمارتوں کی منظوری کے علاوہ بی ایم پی و بلوچ لیوی میں 533آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی جس کیلئے پابندی اٹھانے اور پالیسی میں نرمی کے حوالے سے کام کیا جارہا ہے . ٹرائیبل ایریا میں پینے کے پانی کی فراہمی اور نلکو ں کی تنصیب کیلئے رگ مشین فراہم کی جائے گی او ر بارھتی میں کاشتکاروں کو فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت توسیع کے ذیلی دفاتر قائم کر دیئے گئے . ٹرائیبل ایریا تونسہ شریف

کے لوگوں کو آسان شراط اور بغیر شرح سود پر 50ہزار روپے تک اخوت ، پنجاب سمال انڈسٹریز او ردیگر ذرائع سے قرضے دلائے جائیں گے. ٹرائیبل ایریا میں بنک آف پنجاب کی پانچ شاخوں کے قیام کیلئے کام شروع کر دیاگیا . ٹرائیبل ایریا میں بجلی کے متبادل نظام کیلئے سولر پینل فراہم کیے جا رہے ہیں ضلع ڈیرہ غازیخان کے کوہ سلیمان رینج میں سیاحتی مقامات کی نشاندہی و فروغ کیلئے محکمہ اطلاعات و ثقافت اقدامات کر رہا ہے . تونسہ شریف میں نادرا او رپاسپورٹ آفس کے دفاتر کے قیام کیلئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں . ڈیرہ میں سپیشل اکنامک زون کے قیام تونسہ شریف اور ٹرائیبل ایریا میں ٹیکنیکل ٹریننگ کیلئے موبائل وینز کے قیام ، گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج ڈیرہ غازیخان کو یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا درجہ دینے کیلئے صوبائی حکومت کو سفارشات ارسال کر دی گئیں. تونسہ شریف میں 200افراد کیلئے پناہ گاہ و مسافر خانہ قائم کیا جائے گا جس کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں 

Post Top Ad

Your Ad Spot