ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،نعمان حفیظ سے).ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہاہے کہ محکمہ موسمیات کی رپوٹ کے مطابق8 سے 12اگست تک جنوبی پنجاب میں بارشوں کو سلسلہ شروع ہو گا جس سے سیلاب کا خدشہ ہو سکتا ہے انہوں نے یہ بات سنٹرل سٹیشن چوک چورہٹہ پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی. اجلا س میں ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں، ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسرز محمد اختر بھٹہ، حسین رضاکنٹرول روم انچارج میاں عبدالرؤف اورسٹیشن کوارڈینیٹرز نے شرکت کی. ڈاکٹر ناطق حیات نے ریسکیورز کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رکھیں انہوں نے کہاکہ عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں اوربرسات سے پہلے بوسیدہ، کچے مکانات میں رہائش ترک کر دیں یا ان کی مناسب مرمت کا انتظام کریں۔زیر تعمیر عمارات میں داخل ہونے یا رہائش اختیارکرنے سے گریز کریں۔چھتوں کی صفائی، مرمت اور نکاسی آب کو یقینی بنائیں۔برسات کے دوران دریاؤں اور برساتی نالوں میں ہرگز مت نہائیں۔سیوریج سسٹم اور برساتی نالوں میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں۔بارش میں بھیگے ہوئے برقی آلات اور زمین پر گری تاروں کو چھونے سے گریز کریں۔
Wednesday, August 07, 2019
Home
Rescue1122
Rescue1122 DGK
محکمہ موسمیات،8 سے 12اگست تک بارشوں کو سلسلہ شروع ہو گا، سیلاب کا خدشہ
محکمہ موسمیات،8 سے 12اگست تک بارشوں کو سلسلہ شروع ہو گا، سیلاب کا خدشہ
Tags
Rescue1122#
Rescue1122 DGK#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Rescue1122 DGK
Labels:
Rescue1122,
Rescue1122 DGK
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
