Breaking News

Wednesday, August 07, 2019

ڈیرہ غازیخان اور تونسہ میں اپنا گھر ہاوسنگ سکیم



ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،نعمان حفیظ سے). ڈیرہ غازیخان اور تونسہ میں اپنا گھر ہاوسنگ سکیم کے تحت رہائشی کالونیاں تعمیر کی جائیں گی جس کیلئے مناسب سرکاری رقبہ کی نشاندہی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں. یہ احکامات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے. اجلاس میں بتایاگیا کہ ایک ہزار کنال پرہاوسنگ سکیم بنائی جائے گی اور ہر سکیم میں دو ہزار سے اڑھائی ہزار گھر بنیں گے تونسہ میں چار سو کنال پر انڈسٹریل سٹیٹ اور ضلع میں بیس ایکڑ پر ماڈل ویلیج بنے گا۔کمشنرنے کہا کہ حکومت نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کو خصوصی فوکس کررہی ہے۔ڈی جی خان اور تونسہ میں نیا پاکستان اپنا گھر ہاؤسنگ پروگرام بنے گا۔غریب طبقہ اور بے گھر افراد کیلئے وزیر اعظم کی طرف سے ہاوسنگ سکیم تحفہ ہوگی۔ ہاوسنگ سکیم میں گھر غریب افراد کی قوت خرید میں ہوں گے۔ کمشنر نے کہا کہ ضلع میں ماڈل ویلیج بھی قائم کیا جائیگاکسی بھی دیہی آبادی کے نزدیک ماڈل ویلیج قائم ہوگابیس ایکڑ رقبہ پر ماڈل ویلج قائم کیا جائیگاماڈل ویلیج میں تین اور پانچ مرلہ کے گھر تعمیر ہوں گے تحصیل ڈیرہ میں چار،تونسہ اور کوٹ چھٹہ تحصیلوں میں دو،دو جگہوں کی نشاندہی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے بتایا کہ ضلع میں کسی ایک جگہ کا جلد انتخاب کرلیا جائیگا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جنرل  محمد صفات اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر فاٹا محمد شفیع اور دیگر افسران شریک تھے.

Post Top Ad

Your Ad Spot