ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ،نعمان حفیظ سے)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان سمیع اللہ فاروق نے ایم پی اے سردار محی الدین خان کھوسہ اور افسران کے ہمراہ دریائے سندھ کے کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا. انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی. ڈپٹی کمشنر نے موضع ملکانی کلاں بستی جہانے والا اور چاہ منڈ والاکے بے گھر ہونے والے خاندانوں کیلئے فوری طو رپر خیمے اور خشک راشن بھجوانے کے احکامات جاری کیے. انہوں نے نقصانات کی سروے رپورٹ مرتب نہ ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کوٹ چھٹہ کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کے احکامات جاری کیے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ریونیو کی ٹیمیں فوری طو رپر متاثرہ علاقوں میں پہنچیں. زرعی رقبہ، گھر او ر آبادی اوردیگرنقصانات کا سروے کر کے رپورٹ پیش کریں. ڈپٹی کمشنر نے جھوک اترا میں جے ہیڈچانڈیہ سپر کا بھی معائنہ کیا او رسپر کو محفوظ بنانے کیلئے محکمہ کی طرف سے بھاری مشینری اور دیگر امدادی کا م کا جائزہ لیا اس موقع پر بتایاگیاکہ ملکانی کلاں کو محفوظ کرنے کیلئے محکمہ انہار نے موجودہ دو سپرز کی لمبائی اور اونچائی بڑھانے اور مزید دو سپرز کی تعمیر کیلئے سفارشات بھیج دی ہیں جن پر تقریبا ایک کروڑ 66لاکھ 50ہزار روپے کا تخمینہ لگایاگیاہے ڈپٹی کمشنر نے سروے کیلئے اہل علاقہ سیف اللہ ملکانی اور مشتاق احمد جتوئی کو ریونیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی. ڈپٹی کمشنرنے شاہ صدر دین کے علاقے موضع بیٹ عالم کا بھی دورہ کیااو ردریا کے کٹاؤ کا جائزہ لینے کے ساتھ متاثرین سے ملاقات کی انہوں نے کہاکہ آبادی کو محفوظ کرنے او ر ایمرجنسی کے نفاذ کیلئے سفارشات دو روز کے اندر حکومت کو ارسال کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ سپرز اور سٹڈز کی تعمیر سمیت دیگر ہنگامی اقداما ت کیے جائیں گے. اس موقع پر بتایا گیا کہ موضع بیٹ عالم میں آبادی کو محفوظ کرنے کیلئے سپرز کی تعمیر کی سکیم اے ڈی پی میں شامل کر لی گئی ہے. ماہرین کی ٹیم علاقے کا دورہ کر کے فزیبلٹی سٹڈی کرے گی او رسفارشات کے مطابق سٹڈز تعمیر کیے جائیں گے. ڈپٹی کمشنر کو اہل علاقہ نے بتایاکہ شدید کٹاؤ کی وجہ سے بیشتر گھر دریا برد ہو چکے ہیں سکول اور قبرستان کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی. اس موقع پر ایکسیئن انہار ظفراقبال بودلہ، ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد اختربھٹہ اوردیگر موجود تھے.
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
