Breaking News

Friday, March 16, 2018

وزیراعلیٰ سندھ کا تھر میں فی خاندان 100 کلوگرام گندم مفت تقسیم کا اعلان


 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھرپارکر کے قحط زدہ خاندانوں میں مفت گندم کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  غذائی قلت کے خاتمہ کیلئے متاثرین کی امداد کیلئے فی خاندان 100 کلوگرام گندم مفت تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰسندھ نے چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کو تھر میں گندم تقسیم کرنے کے انتظاما ت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع تھرپارکر میں قحط سالی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے مفت گندم تقسیم کا فیصلہ کیا ہے جوکہ اپریل سے جون تک تقسیمکا عمل جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ تھر میں گندم تقسیم کرنے کا فیصلہ غذائی قلت کے باعث کیا گیا ہے اور گندم 2 لاکھ 87 ہزار خاندانوں میں تقسیم ہوگی۔ انھوں یہ بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھر میں اشیاء خوردنی، آر او پلانٹس و دیگر پینے کا صاف پانی کے ذرائع کو بھی بہتر بنایا جائے۔ تھر کی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ نے یہ فیصلہ وزیر بلدیات جام خان شورو کے تحقیقاتی رپورٹ کو نظر میں رکھتے ہوئے کیا ہے جس نے اپنی کمیٹی کی سفارشات وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کی تھیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ وہ قحط سے متاثرہ خاندانوں کی تفصیلات فوری طور پر جمع کرکے متاثرین میں مفت گندم کی فوریتقسیم کو یقینی بنائیں۔

Post Top Ad

Your Ad Spot