دنیا بھرمیں لائٹنگ صنعت کا صف اول نام فلپس لائٹنگ نے اپنی کمپنی کا نام تبدیل کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔تجویز کردہ نیا نام'سیگنی فائے' ہے۔ کمپنی کے نام میں تبدیلی کی وجہ لفظ لائٹ کا عام زبان کا حصہ بن جانا ہے جس سے معنی معلوم ہوجاتے ہیں۔البتہ کمپنی ،رائل فلپس کے ساتھ موجودہ لائسنسنگ معاہدے کے تحت فلپس نام کو بطور برانڈ استعمال کرتی رہے گی کیونکہ یہ اس صنعت میں سب سے زیادہ مشہور و قابل اعتماد نام ہے۔ فلپس لائٹنگ کے سی ای او ایرک رونڈولٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ کمپنی کا نیا نام ہماری اسٹریٹجک وژن کا واضع اظہار اور کمپنی کے اُس نئے کارپوریٹ چہرے کا تعارف ہے جو منفرد ہے اور ہمارے 32,000 ملازمین کی ترجمانی ہے۔ ساتھ ہی ہم فلپس نام کو اپنی مصنوعات میں بطور برانڈ استعمال کرتے رہیں گے کیونکہ یہ ایک عالمی سطح پر جان پہچانا برانڈ ہے ۔ فلپس لائٹنگ کی تاریخ 125سال سے زیادہ پرانی ہے ۔ کمپنی کا نیانام رائل فلپس کے ساتھ کمپنی کے نام لائسنس معاہدے کی تجدید کرے گا کیونکہ18ماہ کے بعد رائل فلپس کے پاس کنٹرولنگ انٹرسٹ نہیں رہے گا ۔ کمپنی کے نام میں تبدیلی کے لئے فلپس لائٹنگ این وی کے آرٹیکل آف ایسوسی ایشن میں ترمیم کی تجویز 15مئی کو منعقد کئے جانے والے سالانہ عام اجلاس میں حصص یافتگان کے سامنے پیش کی جائے گی۔ فلپسلائٹنگ این وی کا اسٹاک ایکس چینج میں ٹِکر(Euronext:LIGHT)ہی رہے گا۔
Friday, March 16, 2018
فلپس لائٹنگ نے اپنی کمپنی کا نام تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا
Tags
bussiness#
technology#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
technology
Labels:
bussiness,
technology
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
