پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان رہا اور ‘کے ایس ایک 100 انڈیکس’ 169 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 173 کی سطح پر بند ہوا۔
کاروبار کے آغاز میں انڈیکس میں مندی دیکھی گئی تاہم پھر تیزی کے باعث 100 انڈیکس نے ایک موقع پر 45 ہزار 233 پوائنٹس کی سطح کو بھی چھوا۔
مجموعی طور پر 24 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 10 ارب 50 کروڑ روپے رہی۔
کُل 356 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 177 کی قدر میں اضافہ، 162 کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ٹیکنالوجی اور مواصلات کا شعبہ کاروبار کے لحاظ سے نمایاں رہا جس میں 2 کروڑ 93 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
سب سے زیادہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 2 کروڑ 30 لاکھ شیئرز کاروبار ہوا، کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 2 کروڑ 26 لاکھ، پاک الیکٹرون کے ایک کروڑ 75 لاکھ، فوجی سیمنٹ کے ایک کروڑ 40 لاکھ اور لوٹے کمیکل کے 92 لاکھ شیئرز خرید و فروخت ہوئے۔
