Breaking News

Monday, March 19, 2018

ضلع لیہ کے قومی حلقہ 181میں 45منصوبوں کی منظوری


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،ویب ڈیسک).ڈیرہ غازیخان ڈویژن ضلع لیہ کے قومی حلقہ 181میں روڈاور نالی سولنگ کے 45منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے جن پر پانچ کروڑ روپے سے زیادہ رقم خرچ کی جائے گی. منصوبوں کی منظوری کمشنر احمد علی کمبوہ کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی . کمشنر نے گائیڈ لائن سے ہٹ کر پیش کی گئی سکیموں کو مسترد کر تے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ قانون پر اترنے والی سکیموں کو منظوری کیلئے پیش کیا جائے انہوں نے کہاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہونی چاہیئے تاہم مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. کمشنر نے کہاکہ وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام( ایس ڈی جیز ) کے تمام مراحل کی سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے . اجلاس میں این اے 171,172,173میں بجلی کے ترمیمی منصوبوں کو منظوری کیلئے پیش کیاگیا. دریں اثنا ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں ایس ڈی جیز پروگرام کے تحت فیز 1میں تین ارب65کروڑ روپے کی 1873سکیموں میں سے 1501سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں اسی طرح فیز 1کی ایک ارب 80کروڑ روپے کے 902میں سے 77منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں .اجلا س میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وفنانس ملک رفیق احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ وسیم اختر جتوئی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل روف سمیت متعلقہ افسران شریک تھے . 

Post Top Ad

Your Ad Spot