Breaking News

Monday, March 19, 2018

سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے بچوں کو مفت یونیفارم نہ ملنے کا نوٹس


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،ویب ڈیسک).ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید نے سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے بچوں کو مفت یونیفارم نہ ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے چار سال کا بجٹ ریکارڈ طلب کرلیا . ایڈیشل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں محمد اقبال مظہر مہار کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں. علاوہ ازیں خصوصی طالب علموں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ میں 50فیصدرعایت دلائی جائے گی جس کیلئے خصوصی کارڈ جاری کیے جائیں گے. اس بات کا فیصلہ ضلعی ازالہ کمیٹی برائے خصوصی افراد کے اجلاس میں کیا گیا . ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سرکاری اور اہم نجی اداروں میں تین فیصد کوٹہ کے تحت معذور افراد کی بھرتی کو یقینی بنایاجائے اور ضلع میں ابتک کوٹہ کے تحت کی گئی بھرتیوں کا ریکارڈ بھی پیش کیاجائے. انہوں نے کہاکہ معذور افراد کو پالیسی کے تحت کاروبار کیلئے بلاسود قرضے اور دیگر مراعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے . ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے 2014سے اب تک کابجٹ اور داخل بچوں کا ریکارڈ طلب کر لیا. اجلا س میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین ، ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن چشتی ، ڈپٹی ڈائریکٹر اصلاح کھالہ جات ملک خادم حسین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک محمداکرم ، ڈی او لیبر غلام شبیر لغاری ، ڈی ایچ او ڈاکٹر ملک ریاض کے علاوہ زاہد ہ نواز ، شفیق الرحمن اور دیگر متعلقہ افراد ، خصوصی افراد کے نمائندے موجو دتھے 

Post Top Ad

Your Ad Spot