ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،ویب ڈیسک).ضلع ڈیر ہ غازیخان نے لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کی تمام 148سکیمیں وقت سے قبل مکمل کرنے پر صوبہ بھر کے دیگر اضلاع کو پیچھے چھوڑ د یا اور 36اضلاع کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی . ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید کو حکومت پنجاب کی طرف سے تعریفی سند اور کلمات سے نواز ا گیا . ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں محمد اقبال مظہر مہار ، اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیا ، عبدالجبار و دیگر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور ٹیم کے دیگر اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا . ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید نے کہاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان فزیکل پراگریس کی رینکنگ کے حوالے سے پہلے ، رحیم یار خان دوسرے اور خانیوال تیسرے نمبر پر رہا . ضلع ڈیرہ نے ڈیڈ لائن سے قبل سو فیصد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے .
Monday, March 19, 2018
ضلع ڈیر ہ غازیخان نے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی
Tags
DC dgk#
localnews#
Punjab Government#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Punjab Government
Labels:
DC dgk,
localnews,
Punjab Government
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
