Breaking News

Monday, March 19, 2018

محکمہ تعلیم میں 17، اے کے تحت بھرتی کیلئے درخواستیں 2،اپریل تک طلب


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،ویب ڈیسک).ضلع ڈیرہ غازیخان کے محکمہ تعلیم میں 17، اے کے تحت بھرتی کیلئے درخواستیں 2،اپریل تک طلب کر لی گئی ہیں . چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محمد ثناء اللہ سرانی کے مراسلہ کے مطابق ضلع کے مستقل سکونتی امیدوار جن کے والد؍والدہ دوران سروس فوت یا میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر ریٹائرمنٹ حاصل کر چکے ہوں ایسے ایف اے سیکنڈ ڈویژن، 30الفاظ فی منٹ کمپیوٹر ٹائپنگ انگلش او رمائیکروسافٹ آفس اور دیگر دفتری امور میں مہارت رکھنے والے امیدوار جونیئر کلرک کی بھرتی کیلئے ان کے دفتر میں درخواستیں بھجواسکتے ہیں . درخواستوں کے ساتھ شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ، تعلیمی اسناد کی مصدقہ کاپیا ں ، والد ؍ والدہ کے فوتگی یا میڈیکل ان فٹ سر ٹیفکیٹ ، بیان حلفی اور دیگر ضروری دستاویزات لازمی لف کریں . اہل امیدواروں کا ٹائپنگ؍کمپیوٹر ٹیسٹ 17اپریل کو دس بجے دن گورنمنٹ کالج آف کامرس ڈیرہ غازیخان میں ہو گا. مزیدمعلومات کیلئے ادارہ سے رجوع کیاجا سکتاہے . 

Post Top Ad

Your Ad Spot