ڈیرہ غازیخان(ڈی جی کے نیوز،ویب ڈیسک)محکمہ جنگلات فیلڈ سٹاف آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کی تقریب حلق برداری ،حلف برادری کی تقریب میں محکمہ جنگلات کے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن فیلڈ سٹاف ڈویثرن آفس ،آر ایم آفس ،سرکل آفس،چاروں رینجیں تونسہ ،فورٹ منرو،دھینگانہ ،سب ڈویثرن کے اہلکاران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مہمان خصوصی مہتمم جنگلات ڈیرہ غازیخان ڈویثرن مہر محمد آصف نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا ۔مرکزی راہنما آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سرفراز اللہ والا نے تقریب کی صدارت کی ۔محکمہ جنگلات آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن فیلڈ سٹاف یونین کے صدر محمد ابراہیم ہوتوانی ،جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر نواز،سینئر نائب صدر ریاض حسین بغلانی ،نائب صدر شیر کلیم اللہ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری صدیق لغاری بلوچ ،فنانس سیکرٹری شمشاد احمد قریشی ،پریس سیکرٹری عبدالقیوم لُنڈ سے مہر محمد آصف نے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب سے مہتمم جنگلات مہر محمد آصف ، آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن راہنما سرفراز احمد اللہ والا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنے فرائض منصبی محنت اور دیانتداری سے انجام دیں ۔جبکہ سرکاری ملازمین کی عزت نفس کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سرکاری ملازمین کے حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد کرتی ہے انہوں نے کہا کہ آفیسران وملازمین عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کریں ۔اس موقع پر ڈویثرنل راہنما آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن غلام مرتضیٰ خان ، آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سینئر راہنما سیدامداد رسول ،مہتمم جنگلات ،آر ایم ڈویثرن ڈاکٹر مشتاق احمد ،نائب مہتمم جنگلات ڈیرہ غازیخان ،واحد بخش ساقی ،رینج فاریسٹ آفیسر فورٹ منرو ،ظفر علی لغاری ،رینج فاریسٹ آفیسر دھینگانہ ،ملک محمد ارشد،رینج فاریسٹ آفیسر تونسہ شریف،ریاض احمد خان جتوئی بھی تقریب میں موجود تھے۔
Monday, March 19, 2018
محکمہ جنگلات فیلڈ سٹاف آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برادری
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
