ڈیرہ غازی خان (ڈی جی کے نیوز،ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ماہ مارچ کے اختتام پر ڈیرہ غازی خان آئیں گے بلاول بھٹو زرداری ڈیرہ غازی خان یا تونسہ شریف میں پارٹی کارکنوں کے کنونشن سے بھی خطاب کریں گے جبکہ خواجگان اور لُنڈ قبیلہ کی متعدد شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی آفس میں ضلعی صدر سردار عرفان اللہ خان کھوسہ کی صدارت میں اجلاس پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ ڈیرہ غازی خان کے حوالے سے انتظامات کے لئے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں میں مشاورت ضلعی صدر پی پی پی سردار عرفان اللہ خان کھوسہ نے پارٹی کی تنظیموں کو بھر پور تیاریوں کی ہدایت کر دی پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا شایان شان استقبال کریں گے پی پی پی سٹی صدر محمد طاہر عباس المعروف بابا طاہر شاہ ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمود اختر کا اظہار خیال پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی میں خالی عہدے چند دنوں میں پر کرلیں گے ضلعی جنرل سیکرٹری سردار علی مراد خان کھتران تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی آفس میں ضلعی صدر سردار عرفان اللہ خان کھوسہ کی صدارت میں پارٹی عہدیداروں کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے ماہ مارچ کے اختتام پر دورہ ڈیرہ غازی خان پر مشاورت کی بلاول بھٹو زرداری تونسہ شریف یا ڈیرہ غازی خان میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے اجلاس میں تحصیل صدر تونسہ خواجہ عاقب ،تونسہ سٹی صدر صوفی محمد نیاز بزدار ،صابر خان بزدار نے خصوصی شرکت کی جبکہ اجلاس میں شریک ہو نے والوں میں خالد خان کھوسہ ،اعزاز خان بزدار ،قاضی عدنان ،ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فہد بھٹی ،سید ثاقب شاہ ،سید وزیر نقوی ،برکت علی کھوسہ ،محسن خان ،توقیر عباس ،فضل قیصرانی ،مستری عباس ،غلام عباس و دیگر شامل تھے ۔
Monday, March 19, 2018
بلاول بھٹو زرداری ماہ مارچ کے اختتام پر ڈیرہ غازی خان آئیں گے
Tags
bilawalzardari#
dgkppp#
ppp#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
ppp
Labels:
bilawalzardari,
dgkppp,
ppp
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
