Breaking News

Monday, March 19, 2018

عام انتخابات میں کرپشن زدہ سیاست کو ہمیشہ کیلیئے دفن کردیں گے,,محمد حنیف خان پتافی


ڈیرہ غازیخان(ڈی جی کے نیوز،ویب ڈیسک)دکھی انسانیت کی خدمت اور سیاست میں قدم رکھنا مخالفین کو ہضم نہیں ہورہا 2018 کے عام انتخابات میں کرپشن زدہ اورپگڑیاں اچھالنے کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلیئے دفن کردیں گے۔ان خیالات کا اظہاپاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد حنیف خان پتافی نے یونین کونسل نمبر 3 میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا دکھی انسانیت کی خدمت ہماری سیاست کی اساس ہے اور ہمارے انسانیت کی فلاح کے منصوبے زمینی حقائق ہیں جو سیاست سے بالاتر ہیں اور ہمیشہ ہمیشہ کیلیئے جاری و ساری رہیں گے انہوں نے کہا کہ کرپشن زدہ اور پگڑیاں اچھالنے کی سیاست کرنیوالوں کو ہماری خدمت کی سیاست کسی طور ہضم نہیں ہو رہی اور وہ اس وقت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء4 اللہ اگر اللہ تعالی نے الیکشن میں جیت کی شکل میں آپکے تعاون سے عزت دی تو آپکو مسائل کے حل کے لئے ہمارے پاس بار بار چکر نہیں لگانا پڑیں گے اس موقع پر سعید خان پتافی اور سلیم خان پتافی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل نمبر 3 موجودہ حکمرانوں کی طرف سے مکمل طور نظر انداز علاقہ ہے جہاں ہر طرف مسائل مسائل ہی مسائل نظر آتے ہیں بلدیاتی انتخابات میں ان مسائل کو حل کرنے کا جھانسہ دیکر ووٹ تو حاصل کرلیئے گئے ہیں مگر جب مسائل کے حل کی نشاندہی کی گئی تو تو "ہمارا حلقہ انتخاب نہیں"کہہ کر اور 2018 کے الیکشن میں ووٹ دینے کے بعد مسائل حل کرنے کا کہہ کر ٹرخا دیا گیا انہوں نے کہا کہ علاقہ مکین ایسے وعدہ خلاف سیاستدانوں کو داخل ہی نہیں ہونے دیں گے۔اس موقع پر غلام عباس خان حشمت خان نبی بخش خان ابراہیم خان کورائی ملک حماد فاروق خان وڈانی ابوبکر خان ناہڑ اور محمد حسین خان بھی حنیف خان پتافی کے ہمراہ تھے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot