Breaking News

Monday, March 19, 2018

وہیل چیئریوزرکرکٹ ٹورنمنٹ میں سنسنی خیز مقابلہ


ڈیرہ غازیخان(ڈی جی کے نیوز،ویب ڈیسک) اسپیشل افرادنے کھیل کے میدان میں اپنالوہا منوالیا، وہیل چیئریوزرکرکٹ ٹورنمنٹ میں سنسنی خیز مقابلہ چھکوں چوکوں کی بارش لاہور نے ڈی جی خان کو تین رنزشکست دے دی ۔تفصیلات کے مطابق نئی امیدترقیاتی تنظیم کے زیر اہتمام قادریہ کرکٹ گراؤنڈ میں آل پاکستان وہیل چیئریوزرکرکٹ ٹورنانمنٹ منعقد ہوا۔لاہور اور ڈیرہ غازیخان کی ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے سنسنی خیز فائنل میچ میں چوکوں چھکوں کی بارش،لاہور نے ڈی جی خان کو تین رنز سے شکست دے کر میچ جیت لیامہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ ،پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی ،محترمہ زرتاج گل ،اخوند ہمایوں رضا ،عبداﷲخان جلبانی ،ناظم الدین بزدارنے فاتح ٹیم میں انعامات تقسیم کئے ٹورنمنٹ میں کراچی ،بلوچستان ،ایبٹ آباد ،گھوٹکی ،ملتا ن اور ڈیرہ غازیخان کی ٹیموں نے حصہ لیا۔نئی امیدکے صدر رحمت رضاکھوسہ ،سرپرست اعلی فضل حُسین سولنگی اور لاہور ٹیم کے کپتان سپیشل کھلاڑی سیف اﷲ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی توجہ سے دنیا بھر میں ملک کانام روشن کرسکتے ہیں سپیشل افراد کو ہمدردی نہیں صرف حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot