Breaking News

Thursday, March 22, 2018

آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات



ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم نے کروٹ لے لی، میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا،، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،، تاہم مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد ڈویژن اور کشمیر میں بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش اوکاڑہ میں آٹھ، فیصل آباد میں تین،لاہور، سیالکوٹ، منگلا، گجرات میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،، کم سے کم درجہ حرارت کالام میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Post Top Ad

Your Ad Spot