Breaking News

Sunday, March 25, 2018

عوام 31 مارچ تک ووٹرز لسٹوں میں اپنے کوائف درست کراسکتے ہیں، الیکشن کمیشن


اسلام آباد: عام انتخابات کے لئے ووٹر لسٹیں الیکشن کمیشن اور یو سی دفاتر میں آویزاں کردی گئیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عوام 31 مارچ تک ووٹرز لسٹوں میں اپنے کوائف درست کراسکتے ہیں، وفات پانے والے افراد کے عزیز ان کا ووٹ منسوخ کرائیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شہری نئے ووٹ کے اندراج، تبدیلی اور کوائف کے لیے فارم جمع کرائیں جب کہ ووٹ کے اندراج کا فارم اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔
الیکشن کمیشن نے ووٹروں کو ہدایت کی ہے کہ ایڈریس کی تبدیلی شناختی کارڈ پر درج ایڈریس کے مطابق کی جائے گی اور نیا ایڈریس لکھوانے کے لئے پہلے شناختی کارڈ پر ایڈریس تبدیل کرایا جائے۔
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ ووٹ اندراج کا مقام جاننے کے لئے شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8300 پر ایس ایم ایس کریں۔

Post Top Ad

Your Ad Spot