Breaking News

Saturday, March 10, 2018

شیخوپورہ: لاہور روڈ پر ڈمپر اور کار کے درمیان ٹکر 4افراد ڈجاں بحق،ایک زخمی



  
شیخوپورہ لاہور روڈ پر ڈمپر اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دوکونسلروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمیہو گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا سے لاہور جانے والا ایک تیز رفتار ڈمپر لاہور روڈ پر چوہدری مل کے قریب بے قابو ہو کر آگے جانے والی کار سے ٹکرا کر الٹ گیا۔ حادثہ کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی شخص کو گاڑی کاٹ کر باہر نکلا۔ جاں بحق افراد کی شناخت عمر، طاہر، عبدالواحد اور اسرار کے ناموں سے ہوئی ہے۔ طاہر اور عبدالواحد بلدیہ کمیٹی مانانوالہ کے کونسلر تھے۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے ڈمپرکے فرار ہونے والے عملے کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot