Breaking News

Sunday, March 25, 2018

ویزا مدت کے بعد سعودی عرب میں قیام پر50 ہزار ریال جرمانہ،6ماہ قید ہوگا


سعودی عرب میں عمرہ ویزا ختم ہونے کے بعد سعودی عرب میں قیام پر 50 ہزار ریال جرمانہ، 6 ماہ قیدکی سزا ہوگی. اس قانون کا سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ نے سعودی عرب آنے والے تمام زائرین کو متنبہ کیا ہے کہ عمرہ زائرین ویزا ختم ہونے سے پہلے سعودی عرب سے واپس چلے جائیں بصورت دیگر ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔محکمہ پاسپورٹ کے مطابق زائرین کا ویزے کی مدت سے زائد قیام پر انہیں نہ صرف 6ماہ کیقید کی سزا دی جائے گی بلکہ ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

Post Top Ad

Your Ad Spot