وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوہاٹ میں گیس پراسیسنگ پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوامیں یہ گیس کی فراہمی کاسب سے بڑامنصوبہ ہے۔ منصوبے کیلئے تعاون پرصوبائی حکومت کے شکرگزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے دو کروڑ کیوبک فٹ یومیہ گیس پیدا ہو گی۔ منصوبہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے۔ سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ تولنج منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی عمدہ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کوگیس کی فراہمی بلاتعطل جاری ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ میں جب مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی تو ملک میںکئی بحران تھے، اس وقت ملک میں گیس کی شدید قلت تھی جسے دور کر دیا گیا ہے۔
Tuesday, March 27, 2018
Home
nationalnews
pmln
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوہاٹ میں گیس پراسیسنگ پلانٹ تولنج کاافتتاح کردیا،
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوہاٹ میں گیس پراسیسنگ پلانٹ تولنج کاافتتاح کردیا،
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
