Breaking News

Tuesday, March 27, 2018

دلہن کی لگژری گاڑی کی فرمائش پر دلہا کا شادی سے انکار


ریاض: سعودی عرب میں دلہن کی جانب سے لگژری گاڑی کی ڈیمانڈ پر دلہا نے شادی منسوخ کردی۔
سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے  تاریخی فیصلے کے بعد وہاں کی خواتین بے صبری سے ماہ جون کا انتظار کررہی ہیں جب اس فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوگا اور اسی سلسلے میں خواتین نے اپنی من پسند گاڑیاں رکھنے کی تیاریاں بھی شروع کرلی ہیں تاہم ایک دلہن کو لگژری گاڑی رکھنے کی فرمائش کرنا مہنگی پڑگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی خاتون نے اپنے ہونے والے شوہر سے جہیز میں 5 لاکھ ریال (13 لاکھ 3 ہزار 300 ڈالر) مالیت کی لگژری گاڑی کی ڈیمانڈ کی تاہم دلہا نے اپنی ہونے والی دلہن کی اس ڈیمانڈ کو رد کرتے ہوئے اس سے شادی کرنے کا ارادہ ترک کردیا۔
دلہا کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کی ڈرائیونگ کے خلاف نہیں لیکن میں یہ ڈیمانڈ پوری نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی کا ہاتھ مانگتے وقت اس کے خاندان والوں نے مجھے کہا تھا کہ انہیں کسی قسم کا جہیز نہیں چاہیے البتہ ان کی بیٹی کی صرف ایک فرمائش پوری کرنا ہوگی، اور میں نے اس وقت وہ پوچھنے تک کی زحمت نہیں کی لیکن نکاح نامے پر دستخط کرنے سے قبل میں لڑکی کی ڈیمانڈ دیکھ کر حیران رہ گیا اور مجھے فوراً یہ فیصلہ لینا پڑا۔

Post Top Ad

Your Ad Spot