ڈیرہ غازیخان(ڈی جی کے نیوز،30مارچ2018) ہمارے وسیب کی محرومی کے ذمہ دار پنجاب کے حکمران ہیں۔ ہماری تعلیم، صحت اور روز گار کی رکاوٹ ہمارے ارکان اسمبلی ہیں ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیر جہان ہوتانی نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ بزرگوں اور اولیاء نے ہمیشہ محبت کا درس دیا ہے لیکن حکمرانوں نے درباروں کے عرس پر پابندیاں عائد کر کے عوام کو احساس کمتری کا شکار بنا رہے ہیں اگر سرائیکی وسیب کی عوام اپنی خوشحالی، ترقی اور روز گار چاہتی ہے تو ووٹ کی طاقت سے ان ظالم لوگوں کو مسترد کریں جو ستر سال سے غریب عوام کا خون چوس رہے ہیں لوگ وہی ہوتے ہیں لیکن پارٹیاں تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ اگر میاں برادران نے 7 کروڑ سرائیکی عوام کو ان کے حقوق دئیے ہوتے تو آج ان کا یہ حال نہ ہوتا انہوں نے کہا کہ سابق صدر جنرل (ر) سید پرویز مشرف کی وطن واپسی یقینی ہے ان کو بزدل اور بھگوڑا کہنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں سیاستدان اشتہارات اور جلسے جلوسوں پر تو بہت پیسہ خرچ کر رہے ہیں اگر یہی پیسہ عوام کے مسائل پر خرچ ہو تا تو آج ہمارا پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہو تا مسائل کے حل کی دعویدار حکومت ہر ماہ عوام پر پٹرول بم گرا رہی ہے جس سے قوم مسائل میں مزید پھنستی جا رہی ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دعوی کر نے والی حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کر سکی ہے حکمران جماعت اور پیپلزپارٹی نے عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیا عوام 2018کے الیکشن میں ان دونوں پارٹیوں کو مسترد کر دے گی اور خوشحال پاکستان کے لئے اگلا دور سید پرویز مشرف کا ہو گا انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ جناح کا کو ئی مستقبل نہیں ہے با شعور عوام ان کی باتوں میں نہ آئے
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
