ڈیرہ غازی خان (ڈی جی کے نیوز،30مارچ2018) تھانہ کوٹ چھٹہ کے علاقہ میں 17سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کر کے 10روز سے زائد اجتماعی طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2ملزمان گرفتار 2فرا ر متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ کا ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ پولیس ملزمان کو بچا رہی ہے لڑکی کا الزام ڈی پی او انصاف فراہم کریں تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ چھٹہ کے علاقہ آڑہ جعفر کی رہائشی 17سالہ مصباح نواز اسکی والد ہ آمنہ بی بی نے یہاں ایوان عدل کے باہر احتجاج کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایا کہ گزشتہ ماہ اسے چار ملزمان یعقوب ،محمد حمید ،محمد شفیع اور شعیب نے گن پوائنٹ پر اغواء کیا اور نامعلوم جگہ پر رکھ کر 10روز اسلحہ کے زور پر زیادتی کرتے رہے پھر مجھے دارالامان راجن پور میں ملی بھگت سے داخل کرا دیا اور عملہ کے ساتھ مل کر مجھ سے انگوٹھے وغیرہ سفید کاغذوں پر لگوا لئے اب میں اپنے گھر دارالامان سے واپس آئی ہوں تو میں نے عدالت میں اپنے ملزمان جو با اثر ہیں اور پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کا تفتیشی بھی ان کے ساتھ ساز باز ہو چکا ہے دو گرفتار ملزمان کو بھی بے گناہ کر نے کو کہہ رہا ہے ملزمان میڈیکل ،ڈی این اے رپورٹ تبدیل کرانے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں جبکہ میری جان کو بھی خطرہ ہے متاثرہ لڑکی مصباح نواز اور اس کی والد ہ آمنہ بی بی نے مقدمہ نمبر 116/18زیر دفعہ 365-Bنے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مصباح کے ساتھ زیادتی کے ملزمان گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جا ئے اس سلسلہ میں رابطہ کر نے پر تفتیشی آفیسر شاہد منظور نے بتایا کہ مقدمہ کے دو ملزمان گرفتار کر کے جیل بھجوا دیئے گئے جبکہ 2ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں جبکہ مبینہ مغویہ مصباح نواز اپنی مرضی سے دارالامان راجن پور میں مقیم رہی اور اس نے وہاں کہیں بھی اپنے اغواء ہو نے کا مقدمہ د رج نہیں کر ایا جبکہ اس دوران اس کی والد ہ نے کوٹ چھٹہ تھانہ میں اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا جب وہ راجن پور میں مقیم تھی ۔
Friday, March 30, 2018
Home
Dera ghazi Khan district
punjabpolice
Rape
Rape case
تھانہ کوٹ چھٹہ,, 17سالہ لڑکی... مبینہ طور پر اغواءاوراجتماعی ر زیادتی
تھانہ کوٹ چھٹہ,, 17سالہ لڑکی... مبینہ طور پر اغواءاوراجتماعی ر زیادتی
Tags
Dera ghazi Khan district#
punjabpolice#
Rape#
Rape case#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Rape case
Labels:
Dera ghazi Khan district,
punjabpolice,
Rape,
Rape case
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
