ڈیرہ غازی خان ( ڈی جی کے نیوز،30مارچ2018 )پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کاہنگامی اجلاس زیر صدارت سابق چیئر مین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن سردارحبیب الرحمن خان لغاری منعقدہوااجلاس میں چوہدری محمد اکبر ،نسیم خان ،حاجی محمد اشرف،عبد الرؤف ،غلام مصطفی ،محمد اقبال ،محمد قاسم قیصرانی ،شہباز علی خان نصوحہ ،راؤ محمدفاروق ،محمد اسحاق بھٹی ،ناصر خان ،محمد تنویر ،خلیل خان علیانی ،غلام مصطفی کھنڈوا،محمد ظفر کھنڈوا،فداحسین شاہ و دیگرنے شرکت کی اجلاس میں مشترکہ قرارداد کے ذریعے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب فلورملز مالکان کو بلاوجہ ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حبیب الرحمن خان لغاری نے کہا کہ فلورملز پاکستان کاواحدانڈسٹریل یونٹ ہے جوباقائدگی سے ٹیکس ادا کرتاہے اس کے باوجود حکومت پنجاب اورمحکمہ فوڈکے افسران اس اہم کاروباری سیکٹرکوتباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ فوڈکے بعض کرپٹ اوربدعنوان افسران نے جھوٹی اورمن گھڑت درخواستوں کے ذریعے پریشان کرنا معمول بنارکھاہے فلورملز ایسوسی ایشن فلورملز مالکان کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی حبیب الرحمٰن خان لغاری نے کہا کہ محکمہ فوڈاورفوڈتھارٹی کی جانب سے فلورملزمالکان کوبلاوجہ پریشان کرناں حکومتی ناقص پالیسیوں کامنہ بولتاثبوت ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے 32روپے کلو گندم خرید کر کے افغانستان کوسستے داموں 19روپے کلو فروخت کی اگروہی گندم مقامی طور پر فلورملزمالکان کودی جاتی توآج آٹے کے ریٹس آسمان سے باتیں نہ کررہے ہو تے انہوں نے کہا کہ اگرحکومت فلورملزانڈسٹریزکوصحیح معنوں میں فعال دیکھنا چاہتی ہے تو اس سیکٹر پر بلاوجہ قدغن اورپریشان کرنے سے گریز کرے حبیب الرحمن خان لغاری نے کہا کہ حکومت چاہئے کہ وہ کرپٹ فوڈاہلکاروں کوجھوٹی اورمن گھڑت درخواست بازی سے باز رکھے فلورملز مالکان کو بلاوجہ ہراساں نہ کیاجائے ورنہ پنجاب بھرکی فلور ملیں رمضان المبارک میں سستے آٹے کی سپلائی نہیں کریں گی انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کے اقدامات بہت اچھے ہیں مگر اب وہ انڈسٹری کے معاملات میں بے جا مداخلت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے فلور ملز سیکٹر میں شدید بے چینی ہے اس سلسلہ میں فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے 28مارچ کے اجلاس میں حکومت پنجاب کو 7اپریل تک کی ڈیڈلائن دی ہے کہ ہم محکمہ فوڈ پنجاب کے لائسنس ہیں ہمیں صرف محکمہ فوڈ ہی چیک کر سکتا ہے فوڈ اتھارٹی کے فلور ملز سے متعلق اقدامات واپس نہ لئے گئے تو پنجاب بھر میں 7اپریل سے فلور ملز بند کر دی جا ئیں گی اس کی تائید آج کے ڈویژن بھر کے فلور ملز مالکان نے بھی کر دی ہے چیئر مین پنجاب فلور ملز کی کال آتے ہی ڈیرہ ڈویژن کی فلو ملیں بند کر دی جا ئیں گی انہوں نے کہا کہ ہم قانون لندن والے نافذ کر دیئے گئے ہیں اور اقدامات اور سہولیات پسماندہ ترین ملک سے بھی بد تر ہیں میونسپل کارپوریشن کی واٹر سپلائی لائنوں میں سیوریج ملا پانی آرہا ہے پہلے فوڈ اتھارٹی حکومتی اداروں کو ٹھیک کرے بعد میں پرائیویٹ اداروں کارخ کرے ۔
Friday, March 30, 2018
پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کاہنگامی اجلاس
Tags
agriculture-desk#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
agriculture-desk
Labels:
agriculture-desk
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
