Breaking News

Friday, March 30, 2018

فوجی فرٹیلائزر کمپنی کاشتکاروں کوبھرپور زرعی رہنمائی فراہم کررہی ہے


ڈیرہ غازی خان (ڈی جی کے نیوز،30مارچ2018) فوجی فرٹیلائزر کمپنی کاشتکاری کو جدید خطوط پر استوارکرنے کیلئے کاشتکاروں کوبھرپور زرعی رہنمائی فراہم کررہی ہے اور اس مقصد کیلئے ایف ایف سی کازرعی خدمات کا شعبہ پورے ملک میں کام کررہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارحمایت اللہ خان فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے گندم کے نمائشی پلاٹ پرمنعقدہ یوم کاشتکاراں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کاشتکاروں کوکھادوں کے متوازن استعمال کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ایف ایف سی کھادوں کے متوازن استعمال کو فروغ دینے کیلئے تجزیہ اراضی وپانی کی مفت سہولت کاشتکاروں کو ان کی دہلیزپر فراہم کر رہی ہے لہذاکاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ ایف ایف سی کی زرعی سہولیات سے ہر ممکن استفادہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ منافع بخش پیداوار کیلئے ضروری ہے کہ کھادوں کا متوازن مقدارمیں استعمال کیا جائے ۔ انھوں نے گندم کے نمائشی پلاٹ پرہونے والے اخراجات اور آمدن کے معاشی تجزیہ سے کاشتکاروں کو آگاہ کیااور بتایا کہ کاشتکار بغیرکسی اضافی خرچ کے صرف بہترانتظامی صلاحیتوں سے پیداوار میں 10تا 20فیصد اضافہ کرسکتے ہیں۔ چونکہ فصل کی پیداواری لاگت میں کھادوں کا حصہ زیادہ ہوتا ہے اس لیے دیگرپیداواری مداخل کے ساتھ ساتھ کھادوں کا درست اندامیں بروقت استعمال بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔غلام محمدبزدار، اسسٹنٹ ڈاریکٹر زراعت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ملک کی ترقی زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔ انہوں نے سبسڈی کے حکومتی فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف فصلوں کی پیداواری لاگت میں کمی آئی بلکہ کھادوں کے بہتر استعمال سے پیداوارمیں اضافہ بھی ہوا۔ صغیراحمد زراعت آفسر نے کاشتکاروں کو رجسٹریشن کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا اور محکمہ کی طرف سے مختلف سہولیات کا تذکرہ کرتے ہوئے کاشتکاروں پر زور دیا کے اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ اس موقع ضلعی سیلز ہیڈعمران عقیل نے بھی کاشتکاروں سے خطاب کیا اور کھادوں کی دستیابی کے بارے میں کاشتکاروں کو آگاہ کیا۔ 

Post Top Ad

Your Ad Spot