ڈیرہ غازیخان(ڈی جی کے نیوز،30مارچ2018) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی ممبر ایگزٹیوکونسل محترمہ زرتاج گل اخوند نے کہا ہے کرپٹ حکمران غریبوں کا خون چوس کر اپنی تجوریاں بھرنے مصروف ہیں آئے روز پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی نے غریبوں کے منہ سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے یہ بات انہوں نے ریلوے اسٹیشن پر واقع بگ جون فاسٹ فوڈ پوائنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی اس موقع پر اخوند ہمایوں رضا،وقاص احمد بروہی ،عبدالود اخوندو د کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین شہر شریک تھے زرتاج گل اخوند نے کہاکہ نا اہل حکمران ٹولہ ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے ،حکمرانوں کی لوٹ گھسوٹ کی وجہ سے قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے عمران خان نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے نااہل کرپٹ حکمرانوں نے قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹا ہے شریف برادران ملک کے ساتھ مخلص نہیں حکمران عوام کے پیسوں کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں پنجاب کے غریب عوام صحت کی بنیادی سہولیات نہ ہو نے کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کو حقیقی ترقی کی جانب گامزن کرکے کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرے گی۔
Friday, March 30, 2018
نا اہل حکمران ٹولہ ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
