Breaking News

Thursday, March 29, 2018

رہنما ایم کیوایم فاروق ستار کی بہادرآباد دفتر آمد


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بہادر آباد میں پارٹی کے عارضی مرکز پہنچ گئے۔
فاروق ستار کے ساتھ ان کی اہلیہ اور پارٹی رہنما علی رضا عابدی بھی موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق بہادر آباد آمد سے قبل فاروق ستار کی زیر صدارت پی آئی بی کے ایم کیو ایم مرکز میں اجلاس ہوا۔
اجلاس کے بعد فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم اور پتنگ بہادر آباد کو دے دی تھی مگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد میرے بہادر آباد جانے میں رکاوٹ ہٹ گئی، اب میں سربراہ ہوں سربراہ کی حیثیت سے بہادر آباد جاسکتا ہوں۔
ذرائع کے مطابق بہادر آباد میں فاروق ستار کی ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی سے ملاقات ہوئی جس کے دوران فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آپسی اختلافات کے باوجود اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کارکنان آپس میں تقسیم نہ ہوں۔
دوسری جانب سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار نے ثالثی کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ سے ہٹانے سے متعلق الیکشن کمیشن کا 26 مارچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین سے 11 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

Post Top Ad

Your Ad Spot