ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،30مارچ2018).حکومت پنجا ب کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے کام کر رہی ہے . محکمہ زراعت کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے موجود ہے . یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان مہر عابد حسین نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی مشاورتی کمیٹی اور ٹاسک فورس برائے زراعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہاکہ حکومت کھاد ، بیج اور زرعی ادویات میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہی ہے کاشتکار مکروہ دھندہ کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں . انہوں نے کہاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کیاجائے . جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اصلاح کھالہ جات ملک خادم حسین ، ٹیکنیکل آفیسر ملک کلیم کوریہ کے علاوہ محمد اسلم دھریجہ ، قاسم قریشی سمیت محکمہ زراعت کے دیگر افسران او رکاشتکارتنظیمو ں کے نمائندے موجود تھے .
Friday, March 30, 2018
بیج اور زرعی ادویات میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی
Tags
CMpunjab#
Punjab Government#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
Punjab Government
Labels:
CMpunjab,
Punjab Government
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
