ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،30مارچ2018).ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان شفیق الرحمن خان نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا . انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاجبکہ کچن اسیران ، ہسپتال ، ٹیوٹا سنٹر اور نو عمر وارڈ کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے مسائل پوچھے. اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30شوکت علی ، قائمقام سپرنٹنڈنٹ جیل اسد طارق بھی موجو دتھے . ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث 10قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے. یہ بات سپرنٹنڈنٹ جیل کے مراسلہ میں کہی گئی ہے .
Friday, March 30, 2018
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ ,, سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کا دورہ
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
