Breaking News

Wednesday, March 21, 2018

ڈیرہ غازیخان میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایاجائے گا


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی کے نیوز،ویب ڈیسک). حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایاجائے گا. 23مارچ کو نو بجے صبح آرٹس کونسل میں مرکزی تقریب منعقد ہو گی . انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے . اس بات کا فیصلہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یاسین کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا . ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ تمام محکمے مل کر کام کریں . نوجوان نسل کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے . پاکستان کے قیام کیلئے آباؤ اجداد نے کیا قربانیاں دیں اسلاف کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملی نغمے ، ٹیبلوز ، خاکے اور تقاریر کی جائیں گی . چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ثناء اللہ سرانی ، ڈی ا یم او اسد علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین اور پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس پروفیسر سجاد حسین پر مشتمل انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی . اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وسیم اختر ، پرنسپل دانش سکول گرلز ونگ شبنم حسیب ، سی او میونسپل کارپوریشن محمد اسلم، ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں ، پرنسپل کمپری ہینسو سکول عبدالعزیز، ریونیو آفیسر عطااللہ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے . علاوہ ازیں 22مارچ کو 11بجے دن گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کی فل ڈریس ریہرسل کی جائے گی. 

Post Top Ad

Your Ad Spot