Breaking News

Wednesday, March 21, 2018

پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ غازی خان میں متحد ہے


ڈیرہ غازی خان( ڈی جی کے نیوز،ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ غازی خان میں متحد ہے۔ پاکستان تحریک انصاف آئندہ عام انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے، پاکستان کی عوام فرسودہ اور دقیا نوس نظام سے تنگ آ چکی ہے، پینتیس پچاس سالوں سے پاکستان پر حکمرانی کرنے والی جماعتوں کے قائدین کہتے ہیں کہ ہمیں موقع ملا تو کینسر ہسپتال بنائیں گے، ملک سے لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ملک محمد اقبال ثاقب ایڈووکیٹ نے 23 مارچ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے فہیم سعید چنگوانی ایڈووکیٹ ، محمد حنیف خان پتافی نے بھی خطاب کیا۔ ملک محمد اقبال ثاقب نے کہا کہ عوام کو اب مزید دھوکہ نہیں دیا جا سکتا عوام دھوکہ بازوں کو جان چکے ہیں۔ حکمرانوں نے اقتدار لوٹ کھسوٹ کر ملک کو تباہ و برباد کر دیا، حکمران اپنے ایجنڈے پر کام کر کے راہ فرار اختیار کرناچاہتے ہیں حکمرانوں کو فرار کا موقع نہیں دیں گے لوٹی ہوئی دولت و واپس لائیں گے، کرپشن اس ملک کے لئے دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے۔ عمران خان اور تحریک انصاف وقت کی اہم ضرورت ہے، عمران خان وہ مرد آہن ہے جس نے اس ملک کے تمام مافیا اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف علم جہاد بلند کیا۔ حکمران کیفر کردار کو پہنچنے والے ہیں۔ اجلاس میں طے پایا کہ 23 مارچ کو پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ غازی خان شایان شان طریقے سے منائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کر رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی آفس سے 3 بجے دن ریلی کا آغاز ہوگا۔ جو شہر کے مختلف بازاروں سے گزر کر ڈاکٹر ارشاد نوحی پارک پر اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی میں ضلع ڈیرہ غازی خان کی پاکستان تحریک انصاف کی تمام قیادت ایک پلیٹ فارم پر ہوگی۔ اجلاس میں فرحت عباس خان لُنڈ ، شاہ نواز خان چانڈیہ ایڈووکیٹ، حفیظ اللہ شاہ، ملک حبیب الرحمن جڑھ، ملک سعید جڑھ، عنایت اللہ خان پتافی، خلیل خان قسمانی، عامر خان کلیانی، میر احمد تھہیم، محمد فاروق پنوار ، ارسلان خان خٹک، فاروق خان وڈانی، اصغر خان کھوسہ، افسر وہاب خان ، قاسم وہاب، محمد بلال پتافی، محمد اصغر قریشی، دوست محمد مستوئی، انیس خان مستوئی، سید حفیظ اللہ شاہ، کرم حسین، محمد طارق خان پنوار و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

Post Top Ad

Your Ad Spot