Breaking News

Monday, March 26, 2018

شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ بلوچستان کی ٹیم نے جیت لیا


ڈیرہ غازی خان (ڈی جی کے نیوز،26مارچ2018)تین روزہ نورمحمد چانڈیہ شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کافائنل میچ بلوچستان کی ٹیم نے فیصل آباد کی ٹیم سے 3۔0سے جیت لیا..23مارچ سے شروع ہونے والی شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ اپنے اختتام کو پہنچ گیا.ٹورنامنٹ میں ڈی جی خان ملتان.تونسہ.فاضلہ کیچھ فیصل آباد اور بلوچستان کی ٹیموں نے حصہ لیا افتتاحی میچ ڈی جی خان کے نورنظامیہ کلب اور بلوچستان کے جعفر کلب کے مابین کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر غلام مرتضی تھے۔ڈی جی خان اورملتان کی ٹیمیں ابتدائی میچز میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں جبکہ تونسہ اور فاضلہ کیچھ کی ٹیمیں صرف سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں فائنل میں بلوچستان اور فیصل آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شائقین والی بال سے خوب داد وصول کی.بل آخر بلوچستان نے 3۔0 سے فیصل آباد کو فائنل میچ ہرا کر پہلا نورمحمد چانڈیہ ممیوریل شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی ملک سلیم ایڈووکیٹ اور حنیف پتافی تھے...میچ کے اختتام پر جیتے اور ہارنے والی ٹیموں کو ملک سلیم نے کیش پرائزاور ٹرافیاں دیں..ٹورنامنٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے میں انجنئیرسردار عبدالرشیدخان بزدار نے خصوصی دلچسپی اور تعاون سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات دئے..جبکہ ٹورنامنٹ کی سرپرستی استاد جہانزیب سعید احمد خان چانڈیہ.مصطفے خان سدوزئی جبکہ شائقین والی بال کے بیٹنھے کیلئے علی شیر چانڈیہ.آصف.نادر.شیخ منوں شاہد نے دن رات محنت کی.میچ میں ریفری کے فرائض غلام سرور جبکہ کمنٹری کی خدمات جوہر امین چوہان سرانجام دیں..میچ کو دیکھنے کیلئے شہریوں ایک بڑی تعداد سٹی پارک میں موجود تھی اور اچھا کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو داد دیتے رہے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot