Breaking News

Monday, March 26, 2018

روس میں شاپنگ مال میں خوفناک آتشنزدگی کے باعث مرنے والوں کے تعداد چونسٹھ ہوگئی


روس کے صنعتی شہر کیمورو میں خوفناک آتشنزدگی کے باعث چونسٹھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں، مرنے والوںمیں بچے بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ ایک بچے کے لائیٹڑ جلانے کے باعث لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے شاپنگ مال میں پھیل گئی ، مال میں موجود پلاسٹک نے فوری آگ پکڑ لی ، آگ کے باعث شاپنگ مال میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث درجنوں افراد زخمی ہوئے ۔ عینی شاہدین نے الزام لگایا کہ آگ لگنے کے بعد نہ تو فائر الارم بجا نہ ہی کسی نے سپیکر پر خطرے سے آگاہ کیا ، لوگوں کو بروقت اطلاع نہ ملنے کے باعث باہر نکلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، شاپنگ مال میں سینکڑوں کیتعداد میں لوگ موجود تھے، آتشزدگی کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور سترہ گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

Post Top Ad

Your Ad Spot