Breaking News

Monday, March 26, 2018

ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا


پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کی سفارش پرویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی سکولاڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کا اعلان کرنے سے قبل قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز یکم، 2 اور تین اپریل کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آصف علی، حسین طلعت اور شاہین آفریدی سلیکشن کمیٹی، ٹیم مینجمنٹ کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو کر قومی سکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔ راحت علی کو بھی ٹورنامنٹ میں اچھی باولنگ کی وجہ سے قومی ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔ عماد وسیم اور رومان رئیس کو انجری مسائل کی وجہ سے سلیکشن کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا ہے۔ عثمان خان شنواری کو ایک مرتبہ پھر ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے اعلان ہونے والے پندرہ رکنی سکواڈ میں احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، سرفراز احمد (کپتان/ وکٹ کیپر)، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

Post Top Ad

Your Ad Spot