قومی احتساب بیورو نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو طلب کرلیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم وفاقی وزیر کا بیان ریکارڈ کرے گی۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سے آشیانہ اقبال کے علاوہ پیراگون سٹی کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کے بھائی اور پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہنیب کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم اور پیراگون سٹی اسکینڈل میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احدچیمہ اورشاہد شفیق کوگرفتار کیا جا چکا ہے۔
Tuesday, March 20, 2018
Home
NABPAKISTAN
pmln
politics
saadrafq
نیب نے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کیخلاف بھی کیس کھول دیا
نیب نے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کیخلاف بھی کیس کھول دیا
Tags
NABPAKISTAN#
pmln#
politics#
saadrafq#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
saadrafq
Labels:
NABPAKISTAN,
pmln,
politics,
saadrafq
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
