چیئرمین سینیٹ کے خلاف ممکنہ طور پر عدم اعتماد کی تحریک لانے کے معاملے پر تحریک انصاف ڈٹ گئی۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کہتے ہیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔تحریک عدم اعتماد لانا آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے صرف قرارداد ہی لائی جا سکتی ہے، عدم اعتمادکی تحریک لانے کا اقدام ناکام ہوگا۔ اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور ایوان کے تقدس کو کسی صورت مجروح نہیں ہونے دیں گے۔ اگر حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کوشش کی گئی تو ن لیگ کو پھر منہ کھانا پڑے گی۔ اپوزیشن لیڈر ہمارا حق ہے ,فاٹا سمیت کسی بھی سینیٹر سے استفسار کریں وہ پی ٹی آئی کے حق کی بات کرے گا۔ اعظم سواتی کہتے ہیں اس وقت اپوزیشن کو ن لیگ سے مقابلے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے.
Tuesday, March 20, 2018
تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد لانے کی مخالفت کردی
Tags
politics#
pti#
senatelection#
Share This
About DGK NEWS (City-64)
senatelection
Labels:
politics,
pti,
senatelection
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
