Breaking News

Sunday, March 11, 2018

پاکستان پیپلز پارٹی ,, عوامی رابطہ مہم شروع


ڈیرہ غازی خان(ڈی جی خان نیوز، ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی سوشل میڈیا کی بجائے براہ راست عوامی رابطہ مہم شروع کر رکھی ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت اور عہدیدار عوام سے رابطہ رکھ کر پارٹی چیئرمین کا پیغام عوام تک پہنچا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی رکنیت سازی مہم میں بھرپور عوامی دلچسپی خوش آئند ہے۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہولو گرام کے ذریعے ہر اضلاع میں خطا ب کر رہے ہیں
 جس سے پارٹی کارکن متحرک اور فعال ہو گئے ہیں 2018 کا الیکشن پیپلز پارٹی جیتے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سینئر نائب صدر میر شہریار خان تالپور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انتہائی منظم اور بھرپور طریقے سے عوام سے قریبی رابطہ رکھ کر پارٹی کی رکنیت سازی مہم چلا رہی ہے جبکہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہولو گرام کے ذریعے ہر اضلاع میں خطاب کرر ہے ہیں جس سے کارکن متحرک اور فعال ہو رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی 2018کے الیکشن میں حصہ لے کر بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ 

Post Top Ad

Your Ad Spot