Breaking News

Sunday, March 11, 2018

ڈیرہ غازی خان کی عوام پر رحم کریں


ڈیرہ غازی خان( ڈی جی خان نیوز، ویب ڈیسک ) انتظامی اعلی آفیسران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں، آفیسران ڈیرہ غازی خان کی عوام پر رحم کریں، آئے روز کچہری روڈ پر احتجاج ،روڈ کی بندش کی وجہ سے عوام سخت اذیت میں مبتلاء ہیں، اہم ترین شاہراہ پر آئے روز احتجاج کی وجہ سے ڈی پی ایس، ایجوکیٹرز سکول کے طلباء و طالبات کچہری کورٹ آنے والے سائلین دفتر جانے والی سرکاری اہلکاران و عوام انتہائی کرب میں مبتلاء ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح جیل روڈ کی بندش بھی حادثات کا سبب بن رہی ہے۔ اعلی آفیسران مثبت اقدامات کر کے عوام کر اس اذیت سے نجات دلائیں۔ احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کر کے فوری عوامی تکلیف کا ازالہ کریں۔ کم از کم یکطرفہ ٹریفک کو جاری رکھنے کیلئے قانونی اقدامات ضروری ہیں۔
 ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سرفراز رضا اللہ والا نے اپنے بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم عوام بے بس ہو کر احتجاج کرتی ہے آفیسران مہ داریوں کا احساس کریں اور یکطرفہ ٹریفک کی بحالی کے لئے اقدامات کریں۔ جیل روڈ کی بھی ایک عرصہ سے بندش حادثات کا سبب بن رہی ہے۔ اس روڈ کو بھی فوری کھولا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں۔ احتجاجی مظاہرین کی آواز بھی سنی جائے ان سے مذاکرات کر کے معاملات حل کئے جائیں اور روڈ کی بندش سے فوری نجات دلائی جائے اور آئندہ کے لئے ٹھوس مثبت اقدامات کئے جائیں۔ یکطرفہ ٹریفک احتجاج کے دوران ہر وقت کھلی جار ی رہے ، عوام کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے تاکہ سائلین کورٹ طلباء و طلبات سرکاری ملازمین اور شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔ 

Post Top Ad

Your Ad Spot