Breaking News

Sunday, March 11, 2018

فاریسٹ گارڈ بلاک آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کا قیام


ڈیرہ غازی خان( ڈی جی خان نیوز، ویب ڈیسک) فاریسٹ گارڈ بلاک آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا، جملہ عہدیداران ویلفیئر ایسوسی ایشن باہمی افہام و تفہیم سے بلا مقابلہ منتخب کئے گئے ویلفیئر ایسوسی ایشن محکمہ جنگلات ڈیرہ غازی خان کے جملہ سٹاف نے نومنتخب عہدیداران کا چناو کیا۔ اس سلسلہ میں جملہ فیلڈ سٹاف کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جلاس میں سینئر و جونیئر جملہ فیلڈ سٹاف نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ملک عبدالغفور فاریسٹر نے کی جبکہ مہمانان خصوصی مرکزی رہنما آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سرفراز رضا اللہ والا، ڈویژنل رہنما چیئرمین ایکشن کمیٹی غلام مرتضی خان تھے۔ جملہ سٹاف کی مشترکہ رائے کے مطابق نومنتخب عہدیداران منتخب کئے گئے ہیں جن میں صدر محمد ابراہیم ہوتوانی، سینئر نائب صدر ریاض حسین بغلانی، نائب صدر شیر کلیم اللہ، جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر نواز، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد صدیق بلوچ، فنانس سیکرٹری شمشاد احمد قریشی ، پریس سیکرٹری عبدالقیوم لُنڈ باہمی افہام و تفہیم سے بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری عنقریب محکمہ جنگلات میں منعقد کی جائے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فیلڈ سٹاف کے مسائل پر اظہار خیال کیا اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے بھرپور جدو جہد کرنے کا عزم کا عہد کیا۔ اس موقع نو منتخب عہدیداران نے کہا کہ وہ فیلڈ سٹاف کے حقوق و عزت نفس پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اجلاس سے مرکزی رہنما آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سرفراز رضا اللہ والا، غلام مرتضی خان ، ڈویژنل رہنما ایپکا نے بھی ایپکا کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ 

Post Top Ad

Your Ad Spot