Breaking News

Sunday, March 11, 2018

سجادہ نشیں دربار سلیمانیہ تونسہ خواجہ عطاء اللہ کی ڈیرہ غازیخان آمد


ڈیرہ غازیخان (ڈی جی خان نیوز، ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما سجادہ نشیں دربار سلیمانیہ تونسہ خواجہ عطاء اللہ کی ڈیرہ غازیخان آمد پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی آفس میں پارٹی عہدیدداروں اور کارکنوں سے ملاقات 18مارچ کو کمال پارک تونسہ کے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت ، جلسہ عام میں پیپلز پارٹی ، میں قائم ہونے والے علماء مشائخ ونگ کے رہنما اور کارکن بھی شرکت کرینگے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن عوام سے قریبی رابطہ رکھ کر پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ، پیپلز پارٹی کی رکنیت سازی میں عوامی پذیرائی خوش آئند ہے خواجہ عطاء اللہ کا اظہار خیال اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری علی عمران خان کھتران ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمود اختر پرویز ، سٹی صدر محمد طاہر عباس المعروف با با طاہر شاہ ، محمد ابراہیم ، محمد نواز ، نور محمد ، بائما وڈانی، پرویز توقیر حسین ، جاوید حسین ، اعجاز حسین ، محمد عظیم و دیگر بھی موجود تھے
 بزرگ رہنما خواجہ عطاء اللہ نے کہا کہ 18مارچ کو کمال پارک تونسہ میں دن 2بجے جلسہ ہوگا ، جس میں پیپلز پارٹی علماء مشائخ ونگ اور ہمارے حامی بڑی تعداد میں شریک ہونگے ، جلسہ عام کے لیے ضلع بھر میں عوامی رابطہ مہم جاری ہے ۔اور میں جلسہ عام کے سلسلہ میں ضلعی آفس پی پی پی آیا ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کے بعد پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کی رکنیت سازی کی مہم جاری ہے جس میں بھرپور عوامی دلچسپی حوصلہ افزاء ہے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر مخدوم سید احمد محمود اور مرکزی قیادت کو اس سلسلہ میں جلد رپورٹ بھیجیں گے 18مارچ کو کمال پارک تونسہ جلسہ پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی مقبولیت کا آئینہ دار ہوگا۔

Post Top Ad

Your Ad Spot