ڈیرہ غازیخان (ڈی جی خان نیوز، ویب ڈیسک)آئندہ انتخابات میں سیکولر اور اسلام پسند قوتوں کے درمیان فیصلہ کن معرکہ ہوگا ، دینی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل واضح کامیابی حاصل کریگا، نواز شریف حکومت کے گذشتہ ہونے والے پانچ سالوں میں 12پانچ سو ارب روپے کے قرضے لیے گئے اور پی پی پی کی گذشتہ سے پیوستہ دور میں 82سو ارب کے قرضے لیے گئے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے نائب امیر شیخ عثمان فاروق، امیر ضلع پروفیسر عطاء محمد جعفری نے جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازیخان کی نو منتخب مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نئے سال نے ہر پندرہ دن کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ بجلی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ نے معیشت پر برے اثرات مرتب کیے ہیں ان حالات میں آنیوالے الیکشن کو سیاسی اور معاشی دہشت گردوں کا یوم حساب بنانے کے لیے عوام متحدہ مجلس عمل کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں جماعت اسلامی ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے بھرپور حصہ لے گی
اجلاس میں منصوبہ عمل2013ء شوریٰ کے سامنے پیش کیا اور بجٹ کی منظوری دی گئی ۔قبل ازیں ارکان مجلس شوریٰ شیخ عبدالستار ، منیر احمد کلاچی ، جاوید اقبال بلوچ، رشید احمد اختر، اعجاز حسین لنگاہ ، ساجد حسین کھوسہ ، مظہر محمود ایڈووکیٹ ، سجاد احمد بلوچ، شیخ سعد فاروق ، حافظ رفیق احمد ، حفیظ اللہ قیصرانی، سیف اللہ قیصرانی، ایاز حیدر ملغانی، جاوید اقبال افغان اور رانا محمد انیس قمر نے رکنیت شوریٰ کا حلف لیا اور اپنی رپورٹس پیش کیں اجلاس میں 8اپریل کو مینار پاکستان پر منعقد ہونے والے گرینڈ یوتھ کنونشن اور 29مارچ کو مظفر گڑھ میں ڈویژنل اجتماع ارکان کی پلاننگ بھی کی گئی ۔
