Breaking News

Sunday, March 11, 2018

پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان


ڈیرہ غازی خان ( ڈی جی خان نیوز، ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے توانائی (پاورڈویژن ) سردار اویس احمد خان لغاری نے کہاہے کہ عمران خان کے پاس عوامی مسائل اور ملک کی ترقی کا کوئی ویژن اور روڈ میپ نہیں ہے ۔ کھوکھلے نعروں سے ترقی نہیں لائی جاسکتی ۔عمران خان اور ان کے حواریوں نے عوامی مسائل حل ہوتے دیکھنے ہیں تو ڈی جی خان آکر دیکھیں ۔گزشتہ ساڑھے چار سال میں خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے ساتھ مل کر لغاری گروپ نے ڈی جی خان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیاہے ۔عوام کی خدمت کے اسی جذبے کے ساتھ حلقہ این اے 190اور پی پی287اور 288سے آئندہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ عوام نے منتخب کیا تو تعلیم اور صحت کے منصوبے ہماری اولین ترجیح ہوں گے ۔وہ یونین کونسل نوتک محمید میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے
 جس میں نوتک محمید کی چندرھڑبرادی نے مہر کریم نواز چندرھڑ کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کھوسہ گروپ چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) لغاری گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔وفاقی وزیر نے مسلم لیگ (ن) لغاری گروپ میں شمولیت کرنے والی برادریوں کا شکریہ اداکیا اور اس موقع پر کہا کہ آپ کی شمولیت سے ہمیں تقویت ملی ہے کہ اس علاقہ میں ہماری سوچ اور نظریہ قبول کیاگیاہے ۔ شمولیت کا تعلق اختیار کے ساتھ نہیں نظریے کے ساتھ ہوناچاہئے ۔ ہمارے مخالفین کی سوچ تھانہ، کچہری اور پٹواری کی سیاست ، مخالفین سے انتقام اور ریاستی طاقت سے عوام کو محکوم بناناہے ۔ فاروق لغاری کی سوچ اور نظریہ عواک کی خدمت کے جذبے پر قائم ہے ۔ عارضی زندگی اور اختیار کے لئے لوگو ں پر ظلم کرنا، ان کی آزادی کو سلب کرنا ہمارا شیوا نہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ڈی جی خان کا بچہ احسا س محرومی سے نکلے۔ عوام اس کا چناؤ کریں جو اقتدار میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت کرے
 ۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان سے کوٹ چھٹہ تک پہنچادی ہے ، عوام نے موقع دیاتو کوٹ چھٹہ سے مانہ احمدانی تک گیس پہنچائیں گے ۔ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمود قادر لغاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے تمام رہنماؤں کے مشکورہیں ۔ان کی یہ شمولیت لغاری گروپ کی دیانت، شرافت اور خدمت کی سیاست کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے ۔ہم نے اپنے دور اقتدار میں حتی الامکان ترقیاتی منصوبے مکمل کروادئیے ہیں ،عوام نے منتخب کیا تو اگلے دور میں مزیدمنصوبے لے کر آئیں گے ۔ اس سے قبل یوسی نوتک محمید کے کونسلر ناصر رشید نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار اویس احمد خان لغاری اور سردار محمود قادر خان لغاری نے یونین کونسل میں کروڑوں روپے کے کام کروائے ہیں ۔ روڈ ڈبل کروادیاگیاہے ،کئی کلومیٹر نئی سڑکیں بنوادی ہیں ۔ گلیاں، نالی اور سولنگ کے درجنوں منصوبے مکمل کروائے ہیں ۔اب ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ یہاں پر بنیادی مرکز صحت نہیں ہے مریضوں کو آڑہ جعفر یا کوٹ چھٹہ جاناپڑتاہے
 جس پر ایم پی اے محمود قادر لغاری نے انہیں یقین دلایاکہ ہم بنیادی مرکز صحت کے قیام کے لئے بھرپورکوشش کریں گے ۔بعدازاں انہوں نے عالی والامیں ورکرز میٹنگ میں شرکت کی اس موقع پر حسن فاروق غلیزئی ،حبیب لغاری اور بلال شاہ بھی موجود تھے۔قبل ازیں وفاقی وزیر پاورڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے این اے 173کے مختلف علاقوں میں وفات پانے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لئے اُن کے گھر گئے انہوں نے حفیظ اللہ شاہ ، فیض رسول آرائیں، نبی بخش احمدانی کی والدہ، عبدالحمید میانی احمدانی کی چچی، اللہ ڈیوایا پٹواری کے بھائی عبدالکریم، واپڈا ملازم سلیمان بلوچ کے سالے،محمد ابراہیم احمدانی کے بھائی، محمد شفیع، عنایت حسین ، سیف اللہ چندرھڑ کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔ 

Post Top Ad

Your Ad Spot