Breaking News

Sunday, March 11, 2018

محمد حنیف پتافی کی طرف 20مستحق غریب جو ڑوں کی اجتماعی شادیوں کا انعقاد


ڈیرہ غازیخان(ڈی جی خان نیوز، ویب ڈیسک)پاکستان تحریک کے رہنما سیاسی و سماجی کارکن محمد حنیف کی طرف 20مستحق غریب جو ڑوں کی اجتماعی شادیوں کا انعقاد ،50,50 ہزار کا جہیز بھی دیا گیا ڈھول کی تھاپ پر باراتیوں کی پنڈال میں آمد ،تقریب میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سمیت سیاسی ،سماجی شہریوں کو شرکت تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد حنیف خان پتافی نے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے 20 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا اور پچاس ،پچاس ہزار کا جہیز کا سامان بھی دیا گیا اور20اجتماعی جوڑوں کوزندگی نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد اور نیک تمناؤ کا اظہار کیا گیا،

تحصیل ڈی جی خان سے 16 جوڑے، 2جوڑے کوٹ چھٹہ سے اور 2 جوڑوں کا تعلق چوٹی زیرین سے ہے جن میں دلہے محمد زبیر پتافی سکنہ لاڈن،نادر حُسین وڈانی جھوک یار شاہ ،محمد سلمان بھٹی شمس آباد،محمد عمران بھٹی بلاک 48،محمد ثقلین وڈانی شاکر ٹاؤن ،عارف رمضان چغتائی پٹھان ،واپڈا کالونی ، محمد زکریاچنگوانی چوٹی زیرین ،کلیم رضاکھوکھرطاہر ٹاؤن،محمد طاہر بھٹی بلاک 4 نادرندیم مغل نئی آبادی شہزادہ سلطان ٹاؤن،محمد حماد مغل شہزادہ سلطان ٹاؤن،محمد شاہ جہان بھٹہ شہزادکالونی ،محمد اظہر وڈانی چھابری بالا،علی رضارانا راجپوت چوک چورہٹہ ،عبدالرحمان رانا راجپوت چوک چورہٹہ ،محمد شکیل پنوارجمیل ٹاؤن،محمد ذیشان پنوارجمیل ٹاؤن،محمد باقر مغل کوٹ چھٹہ،محمد تحسین مغل اجتماعی شادیوں میں شامل تھے محمد حنیف پتافی نے اجتمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخیرات میرا ساتھ دیں شہر کے کسی گلی محلے میں ایسی بچی نہیں ہوگی جس کی شادی جہیز کی وجہ سے رکی ہوئی ہو،صاحب استطاعت افراد اپنی گلی محلوں میں ان غریب گھرانوں میں نظررکھیں جس کی شادیا ں جہیز کی وجہ سے رکی ہوئی ہوں حضور ﷺنے فرمایاجس نے اپنی تین بیٹوں کی شادی کی اس کے اوپر جنت واجب ہے دو اور ایک بیٹی کی شادی کرنے والے پر بھی جنت واجب ہے میں نے 20 بیٹیوں کی شادی کی ہے اﷲ تعالی میرے اوپر اسی طرح رحمتوں کے سائے بنائے رکھے میں ڈیرہ غازیخان کی عوام کی اسی طرح خدمت کرتا رہوں گایہ اجتماعی شادیوں کی تقریب کوئی سیاسی نہیں تھا ہوں انہوں نے کہا کہ اجتماعی جوڑوں کی لسٹوں میں کوئی سفارش اور نہ سیاسی اثرورسوخ بلکل نہیں لایا گیایہ دو جوڑے ہیں جو غریت خاندان سے تعلق رکھتے ہیںیہ وہ غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی بیٹیاں ہیں جو جہیز نہ ہونے کی وجہ سے ان کی شادیا ں رکی ہوئی تھیں۔ بہت جلد ایسی تقریب دوبارہ منعقد کی جائے گی میں اس تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی صدر مرکزی تنظیم اتحاد اہلسنت جماعت بابا نسیم اﷲ جان سیفی ،پاکستان تحریک انصا ف کے ضلعی صدرملک اقبال ثاقب ایڈووکیٹ ،ملک رفیق اعوان تھے تقریب میں حضرت علا مہ حبیب نقشبندی ،سٹی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف لیڈی ڈاکٹرشاہینہ نجیب کھوسہ،محمد اشرف زمان شیروانی ،سرائیکی رہنما سردار اکبر خان ملکانی ،محمد ندیم ناہڑ،سردار نعیم بغلانی،سید قاسم شاہ ،رحمت اﷲ کھوسہ ،خورشید خان لنڈ،حاجی جاوید کہیری ،یو سی چیئرمین خدا بخش کھوسہ ،ملک خالد آرائیں کے علاوہ دلہا اور دلہن کے عزواقارب کثیر تعداد میں موجود تھے ۔سٹیج سیکرٹری محمد افضل سلنگی نے محمد حنیف پتافی کی ڈیرہ غازیخان میں سماجی کارکردگی پر تفصیلات بیان کی اور کہا کہ کافی ساری لڑکیاں معاشی تنگی کی وجہ سے شادی نہیں کر سکتیں اجتماعی شادی پروگرام کرنے کا مقصد یہ ہو تا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں والدین کو پریشانی سے بچاسکیں اور فضول رسومات کو معاشرے سے ختم کیا جا سکے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot