ڈیرہ غازیخان(ڈی جی خان نیوز، ویب ڈیسک)میاں نواز شریف کارکنان کے آج بھی وزیراعظم اور عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں،میاں نواز شریف ایک نظریے کا نام ہے جو انشاء اﷲ ایک نعرہ بن ابھرے گا،مسلم لیگ ن کی خواتین کارکنان متحد ہو کر میاں نواز شریف کا ویژن ووٹ کوعزت دو گھر گھر جا کر پہنچائیں گی آنے والے دور میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی یہ بات مسلم لیگ ن کی ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم اور ایم پی اے نجمہ ارشد نے مسلم لیگ ن کے حلقہ خواتین کے زیر اہتمام اجلاس میاں نواز شریف اور مریم نواز سے یکجہتی کی گئی اجلاس میں کثیر تعداد میں خواتین کارکنان نے شرکت کیااس موقع پرفوزیہ حماد،ثمینہ سرور ،حاجراں نورالدین ،سمیرا انصاری ،ناہیدانصاری ،حیرا انصاری ،طیبہ عزیز،ساجدہ ملوک ،عالیہ الطاف غزالہ عامر،مسز شبانہ فہیم ،نصرت امین ،مسز ایاز،مسز فاروق،نادیہ بی بی ،رضیہ بی بی ،نصرت بی بی ،مارگریٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنا ن نے شرکت کی مسز شہناز سلیم نے کہا کہ نواز شریف ایک نظریے کا نام ہے سازشی عناصر نے جس طرح سے اہل کیا ہے ہم اسکو برداشت نہیں کریں گے دوراقتدار میں میاں نواز شریف نے جتنے بھی میگا پروجیکٹ بنائے ہیں اس طرح کے پروجیکٹ کسی حکومت نے نہیں بنائے نئے ڈیم بنائے ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ،موٹر ویز کا جال،نئے سکولوں کالجوں میں اضافہ ،دانش سکول جس میں غریبوں کے بچے جو ہائی سکول میں نہیں جاسکتے تھے اب میڈیکل کالجوں میں پڑھیں گے انجینئربنیں گے یہ سب منصوبے میاں نواز شریف کا قصور ہے جس کی وجہ سے انہیں نااہل کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کے کارنامے طلبہ طالبات کو میرٹ پرلیپ،ہائیر ایجوکیشن کی طرف سے وظائف، ٹاپ ، ہیلتھ کارڈ،خدمت کارڈ ہسپتالوں میں دوائیاں مفت ،بلا تفریق علاج کیا جارہاہے مظفر گڑھ میں ترکی ہسپتال ،تونسہ میں ہسپتال جن میں جدید ترین مشینری نصب جا رہی ہیں فورٹ منرو میں میگا پروجیکٹ کی تکمیل کے بعدعوام کو مری جیسی سہولیات اور تفریحی میسر ہوں گی انہوں نے کہا کہ 2018 کا الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن بھر پور طریقے سے کامیاب ہو گی اجلاس میں موجود مسلم لیگ ن کی خواتین کارکنوں کی جانب سے نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
?ً.
